نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست 2025 کے لیے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ اکتوبر کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔

نیپرا کی جانب سے منگل کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ایڈجسٹمنٹ پورے ملک کے صارفین پر لاگو ہوگی، جس میں کے-الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں۔ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اضافہ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق کیا گیا ہے۔

سی پی پی اے کی 19 پیسے اضافے کی درخواست مسترد

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے اگست کے لیے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، تاہم نیپرا نے مکمل اضافہ منظور کرنے کے بجائے صرف 8 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا۔

اتھارٹی کے مطابق یہ اضافہ معمول کی ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہے جو ایندھن کی قیمتوں اور بجلی کی پیداواری لاگت میں اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

مہنگی بجلی سے صارفین پر مزید دباؤ

اگرچہ اضافہ معمولی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ صارفین کے لیے مزید مالی دباؤ کا باعث بنے گا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب توانائی کی مجموعی لاگت پہلے ہی بلند سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا ریلیف پیکج، سیلاب زدہ علاقوں کے 25 لاکھ سے زیادہ گھروں کے بجلی بل معاف

گزشتہ ماہ بھی نیپرا نے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی، جو تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر لاگو ہوئی تھی۔ تاہم یہ اضافہ لائف لائن صارفین، پری پیڈ میٹرز اور الیکٹرک گاڑی چارجنگ اسٹیشنز پر لاگو نہیں کیا گیا تھا۔

عوامی سماعت اور نیپرا کا مؤقف

نیپرا نے اس سلسلے میں عوامی سماعت اپنے ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی، جس کی صدارت اتھارٹی کے چیئرمین نے کی۔ سماعت میں سی پی پی اے، وزارتِ توانائی، کاروباری برادری، صحافیوں اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔

نیپرا کے مطابق تمام فریقین کی آرا سنی گئیں اور جمع کردہ اعداد و شمار کی مزید جانچ کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجلی بل نیپرا ہیڈکوارٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجلی بل نیپرا ہیڈکوارٹر پیسے فی یونٹ نیپرا نے اضافے کی کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

 فیسکو کا زرعی صارفین کے لیے بڑا ریلیف

 سٹی 42: فیسکو  نے کا زرعی صارفین کے لیے بڑا ریلیف دے دیا۔

فیسکو نے 53 ہزار زرعی صارفین کو بلوں کی تاریخ میں توسیع کی اجازت دے دی، صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں 7 روز کی توسیع کی سہولت فراہم کردی ۔

مقررہ تاریخ گزرنے سے قبل توسیع کروانے کی ہدایت کی گئی ۔فیسکو ہیڈ کوارٹر کی جانب سے تمام سرکلز کو احکامات جاری کردیے ۔

 بلوں کی تاریخ میں توسیع سے زرعی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے ۔

ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ

 فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ زرعی صارفین کی سہولت کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ماہانہ ایڈجسٹمنٹ‘ ملک بھر کیلئے بجلی 8 پیسے یونٹ مہنگی
  • عوام کے لیے بُری خبر، ملک بھر میں بجلی مہنگی
  • نیپرا نے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری
  • ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی
  • کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
  • ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی
  • حکومت کی نئی ایڈجسٹمنٹ پالیسی کے تحت بجلی مہنگی کردی گئی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
  •  فیسکو کا زرعی صارفین کے لیے بڑا ریلیف