اپنے ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ فلسطین کی تمام زمین اس کے لوگوں کی ہے اور شہیدوں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہیں اس سرزمین کے کس حصے میں دفن کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" سے وابستہ تبیان نیوز ویب سائٹ نے ان رپورٹس کی تردید کی، جن میں کہا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں حماس نے شہید بھائیوں یحییٰ السنوار اور محمد السنوار کی لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ تبیان نے واضح کیا کہ سنوار برادران کی لاشوں کی واپسی کی درخواست والی خبر جھوٹی اور غلط ہے۔ جسے موجودہ شرم الشیخ مذاکرات پر اثر انداز ہونے کے سلسلے میں شائع کیا گیا۔ حماس نے زور دے کر کہا کہ فلسطین کی تمام زمین اس کے لوگوں کی ہے اور شہیدوں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہیں اس سرزمین کے کس حصے میں دفن کیا گیا ہے۔ اگرچہ بین الاقوامی قوانین کے تحت شہیدوں کی لاشوں کو یرغمال بنانا ایک جرم ہے۔ یاد رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل اخبار نے آج صبح یہ دعویٰ کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تناظر میں حماس نے شرم الشیخ مذاکرات میں مطالبہ کیا کہ شہید "یحییٰ السنوار" اور ان کے بھائی شہید "محمد السنوار" کی لاشیں ہمارے حوالے کی جائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی لاشوں

پڑھیں:

دو نہیں ، صرف ایک ریاست فلسطین : حافظ تعیم ‘ کراچی میں غزہ مارچ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا حکمران طبقہ حماس کا نام لیتے ہوئے پریشان ہو جاتا ہے، مسلم ممالک کے حکمران امریکا کی چاپلوسی کرتے ہیں، دو ریاستی حل منظور نہیں، ایک ہی ریاست ہے اور اس کا نام فلسطین ہے۔ کراچی میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور پوری دنیا کے باضمیر لوگوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا تھا، پاکستان کی ریاستی پالیسی ایک اور ریاست بھی ایک ہی ہے، جس کا نام فسلطین ہے۔ اسرائیل کا نام کی جو بھی چیز ہے وہ مقبوضہ فلسطین ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اہل غزہ قربانیاں دے رہے ہیں اور اردگرد کے مسلم ممالک امریکا کے غلام بن کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور وہ ملک جسے اپنے ایٹم بم اور فوج پر ناز ہے وہ بھی امریکا کی چاپلوسی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس دہشت گرد نہیں بلکہ مزاحمتی تنظیم ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حماس اپنے عوام کی حفاظت اور باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ اہل غزہ اور حماس میں کوئی فرق نہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت حماس کو تسلیم کر کے تنظیم کا پاکستان میں دفتر کھولے، مسلم دنیا کے دیگر ممالک میں بھی حماس کے دفاتر قائم کیے جانے چاہئیں۔ حکمرانوں کو کہتا ہوں کہ قوم کی امنگوں کے برعکس اقدام نہ کرنا، نہیں تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید
  • عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی بازگشت، بیرسٹر گوہر نے تردید کردی
  • حماس نے شہیدان محمد السنوار اور یحییٰ السنوار کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا
  • سول ہسپتال کوئٹہ کی لاشوں کی حوالگی کے بدلے لواحقین سے پیسے طلب کرنے کی تردید
  • پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق تفتیش شروع کردی
  • ریموٹ کنٹرول سیاستدانوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن کے عمران خان سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی کا سخت رد عمل
  • سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت، وکیل فروغ نسیم کے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے
  • ٹرمپ منصوبے کے تحت ہتھیار نہیں ڈالیں گے، غیر مسلح ہونے کی خبروں پر حماس کا ردعمل آگیا
  • دو نہیں ، صرف ایک ریاست فلسطین : حافظ تعیم ‘ کراچی میں غزہ مارچ