اسرائیل اور حماس جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے؛ عرب میڈیا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جس میں فریقین ایک ابتدائی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔
خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق ایک اسرائیلی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات “احتیاط مگر مثبت انداز” میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ پہلے مرحلے پر اتفاق نہایت قریب ہے۔
ایک فلسطینی ذریعے نے تصدیق کی کہ مذاکرات میں باقی ماندہ 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور جلد ہی کسی باضابطہ اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔
اسی دوران اسکائی نیوز عربیہ نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے پہلے پر اتفاق کے لیے امریکی مداخلت اس وقت بڑھ گئی جب اسے قطر اور مصر کی جانب سے زمینی حالات پر “مثبت اشارے” موصول ہوئے۔
ترک وزیر خارجہ کا بھی کہنا ہے کہ فریقین کے باضابطہ اتفاق کے بعد آج شام تک جنگ بندی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے غیر مسلح ہونے اور جنگ کے بعد غزہ کے انتظامی ڈھانچے سے متعلق معاملات پر بات چیت بعد کے ادوار میں کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر ٹرمپ تمام فریقوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ مذاکرات جلد کسی نتیجے تک پہنچ سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ مذاکرات
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔