’’ گاڑی تحفہ کرنے کی سکیم ختم ‘‘ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: گاڑی تحفہ کرنے کی سکیم کے خاتمےاور گاڑی درآمد کرنے کی سکیم سخت کرنے کے حوالے سے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہو گیا۔
گورننس اور کرپشن کی تشخیص سے متعلق اسیسمنٹ رپورٹ میں آئی ایم ایف اور پاکستان ایک ایسے اتفاق رائے کے نتیجے پرپہنچ گئے ہیں جس کے تحت کاروں کی درآمد کے حوالے سے بیگیج ( سامان) اور تحائف کی سکیمیں ختم کردی جائیں گی اور رہائش گاہ کی تبدیلی کے حوالے سے موجود ایک تیسری سکیم کو سخت کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کاروں کی تجارتی درآمد میں پانچ سالہ پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس کی شرائط سخت ہیں اورحفاظتی اقدامات سخت ہوں گے، معاملہ منظوری کےلیے اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے پیش ہوگا۔
ایک سرکاری عہدیدارکے مطابق آئی ایم ایف نے ڈیڈلائن دے دی ہے،اب تک جاپان یا برطانیہ سے گاڑیاں پہلے دبئی اور وہاں سے پاکستان لائی جاتی تھیں،تاہم اب ایسی درآمدات روکنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
اندرونی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی بدعنوانی رپورٹ کے پیش نظرٹاسک فورس نے سفارش کی ہے کہ گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین اور اہل خانہ کے اثاثے عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کی جائے، ٹاسک فورس نے الیکشن، نیب اور ایف آئی اے ایکٹس میں ترامیم کی سفارش بھی کی ہے،یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے افسران کو تربیت دی جائے، ہوائی اڈوں پر تعینات ایف آئی اے انویسٹی گیشن افسر ان کو امیگریشن سے ہٹا کرذمہ داری کسی اور فورس کو دی جائے، آگاہی مہم چلائی جائیں۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
آئی ایم ایف نے دوسکیموں کو ختم کرنے کےلیے ڈیڈلائن کی منظوری دیدی ہے اور تیسری سکیم کو سخت کرنےکے حوالے سے یہ معاملہ اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے پیش کرنے کےلیے کہا ہے،شرحِ محصولات میں توازن لانے کے منصوبے کے تحت آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اتفاق ہوا کہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق دوسکیموں بیگیج رولز اور گفٹ سکیم کو ختم کر دیا جائے گا۔
تیسری سکیم ٹرانسفر آف ریزیڈنس کے تحت گاڑیاں صرف اسی ملک سے درآمد کی جا سکیں گی جہاں گاڑی کے مالک نے کم از کم ایک سال سے زیادہ عرصہ قیام کیا ہو، اس سکیم کے غلط استعمال کو بھی محدود کیا جائے گا۔
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف کے حوالے سے کرنے کے کی سکیم
پڑھیں:
وزیر مملکت خزانہ سے امریکی سفیر کی ملاقات،قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان میں امریکہ کی قائم مقام سفیر، نیٹلی ای بیکر نے منگل کے روز وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی میکرو اکنامک ڈویلپمنٹ اور جاری شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر مملکت کیانی نے امریکی قائم مقام سفیر کو معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن سے آگاہ کیا انہوں نے پاکستان ریلویز میں اصلاحات کے حکومتی ایجنڈے اور اس پر عملدرآمد کے بارے میں بھی آگاہی دی۔محترمہ بیکر نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا اور آئندہ تعلقات کی بہتری کے لیے امید کا اظہار کیادونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔