’’ گاڑی تحفہ کرنے کی سکیم ختم اور گاڑی درآمد کرنے کی سکیم سخت کی جائے گی ‘‘ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورننس اور کرپشن کی تشخیص سے متعلق اسیسمنٹ رپورٹ میں آئی ایم ایف اور پاکستان ایک ایسے اتفاق رائے کے نتیجے پرپہنچ گئے ہیں جس کے تحت کاروں کی درآمد کے حوالے سے بیگیج ( سامان) اور تحائف کی اسکیمیں ختم کی جائیں گی اور رہائش گاہ کی تبدیلی کے حوالے سے موجود ایک تیسری اسکیم کو سخت کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کاروں کی تجارتی درآمد میں پانچ سالہ پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کی شرائط سخت ہیں اورحفاظتی اقدامات سخت ہوں گے، معاملہ منظوری کےلیے اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے پیش ہوگا۔
فیڈرل بورڈ نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذ کر دیا
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈیڈلائن دے دی ہے،اب تک جاپان یا برطانیہ سے گاڑیاں پہلے دبئی اور وہاں سے پاکستان لائی جاتی تھیں، اب ایسی درآمدات روکنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج مکمل ہوں گے۔
اندرونی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی بدعنوانی رپورٹ کے پیش نظرٹاسک فورس نے سفارش کی ہے کہ گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین اور اہل خانہ کے اثاثے عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کی جائے، ٹاسک فورس نے الیکشن، نیب اور ایف آئی اے ایکٹس میں ترامیم کی سفارش بھی کی ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے افسران کو تربیت دی جائے، ہوائی اڈوں پر تعینات ایف آئی اے انویسٹی گیشن افسر ان کو امیگریشن سے ہٹا کرذمہ داری کسی اور فورس کو دی جائے، آگاہی مہم چلائی جائیں۔یہ مذاکرات 7 ارب ڈالر کی ای ایف ایف سہولت کے دوسرے جائزے کے مکمل ہونے پر ہوں گے اوراس کے نتیجے میں ایف ایس ایف سہولت کے تحت 1.
آئی ایم ایف نے دو اسکیموں کو ختم کرنے کےلیے ڈیڈلائن کی منظوری دے دی ہے اور تیسری اسکیم کو سخت کرنےکے حوالے سے یہ معاملہ اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے پیش کرنے کےلیے کہا ہے۔(شرحِ محصولات میں توازن لانے) کے منصوبے کے تحت آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اتفاق ہوا کہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق دو اسکیمیں — یعنی بیگیج رولز (Baggage Rules) اور گفٹ اسکیم (Gift Scheme) — کو ختم کر دیا جائے گا۔
مکان کا تنازع ، بیٹے نے فائرنگ کر کے والدہ کو قتل کردیا
تیسری اسکیم، جسے ٹرانسفر آف ریزیڈنس (Transfer of Residence) کہا جاتا ہے، اس کے تحت گاڑیاں صرف اسی ملک سے درآمد کی جا سکیں گی جہاں گاڑی کے مالک نے کم از کم ایک سال سے زیادہ عرصہ قیام کیا ہو۔ اس اسکیم کے غلط استعمال کو بھی محدود کیا جائے گا۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف حوالے سے کے تحت
پڑھیں:
صدر مملکت کی سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنا ئو پر وزیر داخلہ کو کردار ادا کرنے کی ہدایت
صدر مملکت کی سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنا ئو پر وزیر داخلہ کو کردار ادا کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنا پر گفتگو کی گئی۔ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے بلاول ہاس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنا پر گفتگو ہوئی۔ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایئر پورٹ پر غیر معمولی گرمجوشی:وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ ایئر پورٹ پر غیر معمولی گرمجوشی:وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری، اضافی نوٹ بھی شامل سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی ٹرمپ منصوبے سے غزہ میں امن کی راہ ہموار ہوسکتی ہے، نیتن یاہو اسرائیلی جیل میں ہم پر کُتے چھوڑے گئے، رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان رہاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم