روہڑی سرکل ٹیم کی کروڑوں روپے منشیات برآمد کرنے پرمبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ نارکوٹس کنٹرول سندھ روہڑی سرکل کی ٹیم نے اے ای ٹی او قمرالدین سیال کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر سینٹرل جیل روڈ سکھر پر کاروائی کرتے ہوئے ریو گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی 100 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کے دوران ایک خاتون مسمات نازیہ سمیت 4 ملزمان شیر محمد، شاہد اور حاجی محمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ترجمان محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق ملزمان محکمہ کسٹمز کی جعلی نمبر پلیٹ اور وردی کا استعمال کرکے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے جسے ناکام بنادیا گیا۔ دوسری جانب سے صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے کامیاب کاروائی پر روہڑی سرکل کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف بلاتفریق بھرپور کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کالعدم تحریک لبیک کیلئے قانونی شکنجہ مزید سخت، نیا حکم نامہ جاری
کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں
محکمہ داخلہ پنجاب کابورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ اور کوآپریٹو سمیت دیگر محکموں کو مراسلہ
پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردیے گئے ہیں۔صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔چیٔرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی سرپرستی میں اس سے متعلق فیصلہ ہوا تھا۔سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ اور سیکرٹری کوآپریٹو سمیت دیگر محکموں کو مراسلے جاری کر دیے گئے۔تحریک لبیک کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا۔