پاکستان جے ایف17 تھنڈرطیارے فروخت کرےگا، سوداطے، معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
سٹی42: دنیا کے پلوٹو سیارہ کے زیراثر آنے کے بعد فلکیات دانوں نے بتایا تھا کہ اب بڑے انقلاب آئیں گے، حیران کر دینے والے کام ہوں گے اور بہت کچھ , جو اب تک غیر نمایاں تھا , وہ ایسے چمکے گا کہ صرف وہی دکھائی دے گا; دنیا کے باقی خطوں کے متعلق تو فلکیات کے ماہر ہی بتائیں گے، پاکستان کے آناً فاناً دنیا کے افق پر ابھرنے اور چمکنے کا مشاہدہ ہم خود کر رہے ہیں۔ پاکستان کو اپنے بنائے ہوئے ایروناٹیکل انجینئیرنگ ٹیکنالوجی کے شاہکار جے ایف تھنڈر17 کا خریدار مل گیا۔ پاکستان اور دوست ملک نے جے ایف تھنڈر طیاروں کی خریداری کے سودے پر دستخط کر لئےْ
دبئی ائیر شو 2025 میں جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا اور دوست ملک کے ساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔
نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دبئی ائیر شو 2025 میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر شو کے دوران جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ معرکہ حق میں کارکردگی نے جے ایف 17 تھنڈر کو قابل اعتماد لڑاکا طیارے کے طور پر نمایاں کیا اور مختلف ممالک نے جے ایف17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، خیبر پختونخوا میں دفعہ144 نافذ
ذمہ دار عسکری ذرائع نے بتایا کہ ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق میمورنڈم آف انڈرسٹینڈِنگ پر دستخط ہوئے ہیں۔ پاکستان میں بنے جدید جنگی طیارے جے ایف تھنڈر17 کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط ہونے سے پاکستان بڑی چھلانگ لگا کر جدید ترین طیارے ایکسپورٹ کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ حریف ملک اب بھی خرید خرید کر ہمارے شاہینوں کے آگے ڈال دینے کی مشق سے آگے نہیں بڑھ سکا۔
کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ اعلان ہوگیا
عسکری ذرائع نے بتایا کہ جے ایف تھنڈر 17کی خریداری کے لئے آرڈر ملنا دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک نمایاں سنگ میل ہے۔
جے ایف تھنڈر17 کی فروخت کا یہ معاہدہ ہمارے انڈیجینس طیارے کی عالمی مقبولیت کا اور پاکستان کی ایرونیٹیکل انجینئیرنگ انڈسٹری پر مستقل بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔
دبئی ائیر شو میں پاکستان کے اپنے بنائے ہوئے معروف سپر مشاق ٹرینر طیاروں نے بھی شرکت کی۔
پنجاب پولیس کو نادرا کے ریکارڈ تک رسائی مل گئی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جے ایف17 تھنڈر جے ایف تھنڈر کی خریداری
پڑھیں:
لیاقت علی سلطان اور کرسٹوفر گیرسٹین نوجوانوں کو امریکا میں معدنیات کے شعبے میں تربیت دینے کے معاہدے پر دستخط کررہے ہیں،حنیف گوہر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار