بلوچستان کی سمندری حدود سے غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث 6 فشنگ ٹرالرز ضبط
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کوسٹ گارڈز اور بلوچستان فشریز کی سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری (ٹرالنگ) کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کوسٹ گارڈزاور بلوچستان فشریز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران غیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے 6 فشنگ ٹرالرز کو بلوچستان کی سمندری حدود سے ضبط کرلیا۔
کراچی کے سمندری علاقے میں بھی سمندری حیات اور مچھلی کی افزائش کو نقصان پہنچانے والے 245 ممنوعہ فشنگ نیٹس کو ضبط کیا گیا۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ٹرالنگ ایک ممنوعہ ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جو نہ صرف سمندری ماحولیات کو شد ید نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں اکثردیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔
مقامی ماہی گیروں کی طرف سے پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر طرح کی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی کو شش کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کوسٹ گارڈز
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ