سبز یوں کے نرخ کم ‘ دستیا بی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے ہر دکان پر نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کرانے اور ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ کو سٹرٹیجک پلان پیش کیا۔ بریفنگ میں بتایا کہ ایپ کے ذریعے سنٹرل ڈیش بورڈ پرسبزیوں کی فراہمی سے متعلق تمام ڈیٹا میسر ہوگا۔ سبزیوں، دالوں کے سٹاک، آمد، نرخ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی ڈیٹا ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا۔ پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر پر گندم کی پسائی اور آٹے کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔ سبزی منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔ پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب بھر کی 239مریم نواز کاشتکار بازار/ سبزی منڈیوں کی یکساں برانڈنگ پر اتفاق کیا گیا۔ مارکیٹ سٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔ منڈیوں میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے میکینکل سویپر استعمال کیے جائیں گے۔ اجلاس میں رمضان میں ہر محلے میں سستے سٹال لگانے کی تجویز اور تحفظ صارف قانون کے موثر نفاذ کے لئے اقدامات جا ئزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تر اقدامات کے عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہئیں۔ سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہیے۔ علاوہ ازیں مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کے تما م ٹال پلازوں پر پرچی ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 38 الیکٹرانک ٹال پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ون ایپ ون سسٹم رائج ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے 5 بڑی روڈز کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے لئے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری دے دی۔ پرائیویٹ ادارے سڑکوں کی تعمیرومرمت اور بحالی کے ذمہ دار ہوں گے۔ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ نے نئی بننے والے تمام روڈز پر سولر سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم دیا۔ لاہور کی بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کی بھی منظوری دی۔ ریلوے سٹیشن کے سامنے پارک میں فوارہ اور بچوں کے لئے منی ٹرین چلے گی۔ سٹیشن کے اردگرد تین کلومیٹر کے احاطے میں روڈز اور فٹ پاتھ بنائے جائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے سپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر صاحبہ غفاروا نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی وفد کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے عوام کی جانب سے ترکیہ اور آذربائیجان کی قیادت کے لئے خیرسگالی کا پیغام بھی بھی دیا اور مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرنے پر ترکیہ اور آذربائیجان کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آذربائیجان اور ترکیہ وفد کے شرکاء نے وزیراعلیٰ کی شاندار میزبانی اور پرتپاک خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان بردار ملک سے بڑھ کر ہیں، سہ ملکی اشتراک کار خوش آئند ہے۔ ترکیہ اور آذربائیجان ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔ لاہور پنجاب کی روح ہے، یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔ آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں پاکستان کی فتح دراصل دوست ممالک اور امت مسلمہ کی فتح ہے۔ ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی وفود کا دورہ باہمی روابط مزید مستحکم بنائے گا۔ ترکیہ اور آذربائیجان سے محبت مجھے والد محمد نواز شریف سے ورثے میں ملی۔ گڈ گورننس کے لئے طیب اردگان کا کے پی آئی ماڈل پنجاب میں متعارف کرایا۔ پنجاب میں ایک ہزار سے زائد ٹورسٹ سائٹ اور کوریڈور متعارف کر ائے جارہے ہیں۔ پہلی مرتبہ مذہبی، ماحولیاتی، میڈیکل اور وائلڈ لائف ٹورازم کو متعارف کرا رہے ہیں۔ ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان سیاسی، پارلیمانی اور عوامی روابط سے تاریخی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان نہ صرف اقدار بلکہ شاندار تاریخی ورثہ کے امین ہیں۔ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا اشتراک کار خطے میں امن، استحکام اور ترقی کی نوید ہے۔ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان پارلیمانی مکالمہ، دوستی اور عوامی تعلقات کا مظہر ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر پر ترکیہ اور آذربائیجان کے اصولی مؤقف کی دل سے قدر کرتا ہے۔ ترکیہ اور آذربائیجان کے وفود کے شرکاء نے پنجاب میں ڈویلپمنٹ، بالخصوص تعلیم، صحت کے شعبوں میں اختراعی تبدیلیوں کو سراہا۔ ترکیہ کے سپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کرتلمش نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر صاحبہ غفاروا نے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور خوبصورت شہر ہے، دورہ کرنا اچھا لگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ترکیہ اور ا ذربائیجان کے ا ذربائیجان کی مریم نواز نے کہا کہ کیا گیا ترکیہ ا کے لئے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔