امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پرپاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے، افغان جارحیت کا جواب پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے،کمزوری کی علامت نہیں، امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144نافذ، احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری وزیراعلی کا انتخاب،پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیا خیبرپختونخوا کی وزارت اعلی کیلئے4امیدوار سامنے آ گئے، کاغذات نامزدگی منظور چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم کا آغازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کی مریم نواز پر کوئی
پڑھیں:
پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا:فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر
افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران پاکستانی فورسز نے افغانستان کی متعدد چوکیوں پر حملہ کر کے 19 چوکیوں پر قبضہ کیا اور دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا افغان فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی رات کے وقت کئی مختلف سرحدی مقامات پر ایک ساتھ کی گئی، جس کا مقصد دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کو توڑنا اور پاکستانی علاقوں میں دراندازی کی کوششوں کو روکنا تھا۔فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر جارحیت کا سخت اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ہر حال میں سرحدوں کی حفاظت کے لیے تیار ہیں اور دشمن کو کسی بھی کارروائی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔یہ کامیاب کارروائی پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا ثبوت سمجھی جا رہی ہے. جس سے خطے میں پاکستان کا مضبوط پیغام گیا ہے کہ دہشت گردی یا سرحدی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔