وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے  کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جا رہے ہیں، امیدوار کاغذاتِ نامزدگی آج دوپہر 3 بجے تک جمع کرا سکیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 4 بجے تک ہوگی۔

اسپیکر اسمبلی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی نگرانی کریں گے اور حتمی فہرست جاری کی جائے گی، نئے وزیراعلی کا انتخاب کل ہوگا۔

تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت کے امیدوار ہیں  جب کہ  اپوزیشن نے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ  کیا ہے۔

جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

تحریک انصاف کی وزرات اعلی کے انتخاب کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے  جب کہ حکومتی ارکان اسمبلی کو سرگرمیاں محدود کرنے اور حکومتی ارکان اسمبلی کو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں رہنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ وزیراعلٰی کے انتخاب تک پشاور میں ہی رہیں گے۔

اسپیکر بابر سلیم  نے کہا کہ  وزیراعلی استعفی دے چکے ہیں آئین بڑا واضح ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور مستعفی ہوچکے ہیں، ٹینڈر ہوچکا ہے استعفے کا اعلان ہوچکا ہے، 
کل وزیراعلٰی کا انتخاب ہوگا۔

پشاور: وزیراعلی کے انتخاب کا طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دے دیا، مولانا لطف 
پشاور: ایک وزیراعلی ہے تو دوسرے وزیراعلی کا کیسے انتخاب کیا جاسکتا ہے، مولانا لطف الرحمان 

جے یو آئی رہنما مولانا لطف الرحمان  نے کہا کہ صوبائی کابینہ بھی تحلیل نہیں ہوئی تو کیسے نئے وزیراعلی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے، غیر قانونی اقدام کے خلاف ہر کوئی عدالت جاسکتا ہے، پی ٹی ائی کے دوستوں کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس پر انھیں پچتانا پڑے۔

مولانا لطف الرحمان  نے کہا کہ ہم وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ لیں گے،  وزیراعلی کے لیے اپوزیشن مشترکہ امیدوار لارہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مولانا لطف الرحمان کے انتخاب کا انتخاب

پڑھیں:

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا جاری

راولپنڈی:

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ روڈ پر دھرنا جاری ہے اور پولیس سے مذاکرات ناکام ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھرنا 8 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہے جو انہوں نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر دے رکھا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے ان کے نمائندوں کے جیل انتظامیہ اور پولیس سے مذاکرات جاری ہیں جو فیکٹری ناکے کے قریب نجی عمارت میں جاری ہیں۔

مذاکرات میں اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ جیل، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سی ایس او، پولیس نمائندے اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن مینا خان بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں ملاقات نہ کرانے پر تحریری وجہ بتانے مطالبہ کیا گیا ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق بھی یقین دہانی کرانے کا مطالبہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت کسی پارٹی رہنما کی ملاقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

دھرنا جاری رکھیں گے، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شفیع جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج آٹھویں مرتبہ وزیراعلی آئے ہیں، تاریخ تبدیل ہوچکی ہے، 27 کو آئے تھے اب 28 تاریخ ہوچکی ہے اور راولپنڈی میں ہمارا ایک ہی سادہ سے مطالبہ ہے جب تک بانی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی ہم نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ کوئی غیرقانونی نہیں ہے، بانی ہر منگل کو اپنی فیملی اور جمعرات کو پارٹی رہنماؤں سے مل سکتے ہیں لیکن 27 اکتوبر سے ان کے ساتھ کسی کی ملاقات نہیں ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹس دیکھ کر ہمیں بانی کی صحت پر شدید تحفظات ہیں، ہماری طرف سے 7 لوگوں کے نام تھے کسی ایک کی بھی بانی سے ملاقات کرائی جائے، ہم چاہتے ہیں وزیراعلیٰ کی اکیلے میں ملاقات کرائی جائے۔

شفیع جان نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں ہمارے لیڈر کی صحت کیسی ہے، یہاں مزید لوگ آرہے ہیں اور قافلہ بڑھتا جائے گا ہم دھرنا جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر دھرنا ختم کر دیا
  • وزیر اعلیٰ کے پی کا راولپنڈی پر جاری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اڈیالہ کے باہر د ھر نا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فیکٹری ناکے پر دھرنا فجر کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا جاری
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر فیکٹری ناکے پر دھرنا دیدیا
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی کی جانچ مکمل، منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کا آغاز
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، 3 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
  • وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
  • ترمیم کی منظوری جبری اور جعلی تھی،مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا