خیبرپختونخوا: وزارتِ اعلیٰ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا: وزارتِ اعلیٰ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار میدان میں اتاریں گی۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ایک متفقہ امیدوار سامنے لایا جا سکے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام پشاور پہنچ چکے ہیں اور اپوزیشن قیادت کے ساتھ مشاورتی اجلاسوں میں شریک ہیں۔ تاہم اب تک کسی ایک نام پر مکمل اتفاق نہیں ہو سکا۔ ن لیگ اور جے یو آئی (ف) نے اپنے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔
جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا لطف الرحمان کو وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار بنائے جانے کا قوی امکان ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ڈاکٹر عباد اللہ خان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
اگر اپوزیشن اتحاد کی سطح پر مولانا لطف الرحمان کے نام پر اتفاق ہو جاتا ہے تو ڈاکٹر عباد اللہ رنگ امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات جمع کرائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج دوپہر تین بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال شام چار بجے تک مکمل کی جائے گی۔
مولانا عطاالرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا کریں گی، جو ان کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ ایک متفقہ امیدوار کے نام پر اتحاد قائم کیا جائے، جس کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد صوبائی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمتِ عملی کا حتمی فیصلہ آج دوپہر تک متوقع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہید زندہ ہیں، قوم جاگتی رہے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک طیفی بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے افغانستان کی جارحیت اور پاکستانی ردعمل عوام کے درمیان جنگ نہیں: سکیورٹی ذرائع جارحیت کا بھرپور جواب ، پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سعودی عرب کا ردعمل سامنے آ گیا جارحیت کا جواب، پاک فوج کا 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ، بٹالین ہیڈکوارٹرز، مورچے تباہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپوزیشن جماعتوں کے لیے کے نام
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔