وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا افغانستان کی جارحیت پر سخت ردِعمل، پاک فوج کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدیں ہر پاکستانی کے لیے مقدس امانت ہیں اور ان کی حفاظت سب کا فرض ہے۔
پاک فوج کی بہادری کی تعریفمریم نواز نے کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے اور افغان جارحیت کا جواب دینے میں فوج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
انگور اڈا، جنوبی وزیرستان: پاک فوج کے مؤثر جواب میں افغان فوجی چوکی مکمل طور پر تباہ، چوکی میں آگ بھڑک اٹھی! افغان فوجی اہلکار لاشیں چھوڑ کر فرار۔ pic.
— WE News (@WENewsPk) October 12, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی اس بات کا پیغام ہے کہ پاکستان کی سرزمین امن کی ضامن ہے، کمزوری کی علامت نہیں۔
عوام اور افواج کا مضبوط اتحادوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے بارہ کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کا پاکستان پر حملہ، جوابی کارروائی میں پاک فوج کا 19 افغان چوکیوں پر قبضہ
مریم نواز نے زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کرے گا اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز پاک فوج کہ پاک
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔