پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان فورسز کے خلاف کامیاب اسٹرائیک کرتے ہوئے درانی کیمپ 2 کو مکمل تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کے درانی کیمپ 2 میں موجود 50 سے زائد طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لیے ایک مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔

برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر جس کا تعلق 1st بریگیڈ سے ہے، کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے خارجیوں اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کو لانچ کیا جاتا تھا۔

اسٹرائیک میں درجنوں افغان طالبان اور خارجیوں کے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے شدید اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں چمن بارڈر کے علاقے میں افغان طالبان اور طالبان کی پوسٹوں پر چھپے خارجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے۔

جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے فرار خارجیوں اور افغان طالبان کو انگیج کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افغان طالبان

پڑھیں:

ہمیں افغان طالبان سے اب کوئی امید نہیں، خواجہ آصف

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے۔

میڈیاکے ساتھ گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم افغان طالبان کے خلاف جب کارروائی کریں گے تو واشگاف الفاظ میں بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے، اس سے بڑی کوئی حماقت نہیں ہوگی کہ افغان طالبان پر اب اعتبار کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، 22خوارج ہلاک
  • سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ‘ عملے کے تینوں ارکان ہلاک
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، 3 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
  • افغانستان میں کارروائی سے متعلق خواجہ آصف کا مؤقف سامنے آ گیا
  • ہمیں افغان طالبان سے اب کوئی امید نہیں، خواجہ آصف
  • افغان طالبان کو اب نان سٹیٹ ایکٹرز کی بجائے ریاست کی حیثیت سے سوچنا چاہئے, جنرل احمد شریف چوہدری
  • ہم جب حملہ کرتے ہیں تو اعلانیہ کرتے ہیں چھپ کر نہیں، پاک فوج، افغان طالبان کا الزام مسترد
  • افغانستان پرحملہ نہیں کیا، پاکستان کارروائی کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے: آئی ایس پی آر
  • افغان طالبان کا پاکستان پر ’فضائی کارروائیوں‘ کا الزام، 10 اموات ہوئیں، افغان حکومت
  • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خارجی دہشتگرد ہلاک