غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے معاہدوں کے انجام کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا بھی خیال نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا پاس نہیں رکھے گی، اس لیے بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم پچھلے معاہدوں کے انجام کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا بھی خیال نہیں کرے گا۔ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ہر اس منصوبے کی حمایت کریں گے، جو اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نام نہاد ابراہم معاہدے میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنگ بندی کے معاہدے کا

پڑھیں:

غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائے، چینی وزیر خارجہ

غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیلنزونا میں سوئس وزیر خارجہ اگنازیو کاسیس کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ چین امن کی بحالی اور انسانی جانوں کو بچانے کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اپیل کرتا ہے کہ انسانی بحران کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کے لیے حقیقی، جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں، ” فلسطین کی حکمرانی فلسطینیوں کے ہاتھوں میں ” کے بین الاقوامی اتفاق رائے پر عمل درآمد کیا جائے اور غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ “دو ریاستی حل” کی عمومی سمت پر غیر متزلزل عمل کیا جائے۔ صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی تاریخی ناانصافی اور تشدد کی بنیادی وجوہات کو ختم کر سکتا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پرپہنچ گئی ٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا بیان سامنے آگیا نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریہ ماچاڈو نے فون کر کے کیا کہا؟ ٹرمپ نے بتا دیا امریکی صدر ٹرمپ کا چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان جنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں چین کے ’’چودھویں پانچ سالہ منصوبے‘‘ کے دوران موسمیاتی ترقیاتی منصوبہ بندی کے تمام فرائض کامیابی سے انجام دیے گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات
  • ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، عباس عراقچی
  • ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، “اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے”، عباس عراقچی
  • غزہ معاہدے کی حمایت کا مطلب امریکی پالیسی کی منظوری نہیں، ایران
  • غزہ جنگ بندی معاہدے میں ترکیہ، قطر اور مصر کا کلیدی کردار ، امریکی ایلچی کا اعتراف
  • ایران کا پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش
  • نائب وزیراعظم کا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت
  • نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت
  • غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائے، چینی وزیر خارجہ