UrduPoint:
2025-11-23@13:05:18 GMT

پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد!

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد!

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء) علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفٰی گورنر خیبرپختونخواہ کو ارسال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا استعفیٰ شیئر کیا ہے، انھوں نے سوشل میڈیا پر استعفے کےساتھ ساتھ پیغام بھی جاری کیا ہے، سابق وزیراعلیٰ کے پی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے متعلق لکھا کہ بانی کے احکامات کی تعمیل میرے لیے اعزاز ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا، ایک سال میں دہشت گردی کے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ علی امین گنڈاپور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خیبر پختونخواہ میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے، کابینہ، اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کا شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ عوام کی خدمت دیانتداری سے کی، پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں سب ایم پی ایز بانی کے ساتھ ہیں، خیبرپختونخواہ میں ہماری دوتہائی اکثریت قائم رہے گی، نئی خیبرپختونخواہ حکومت کو سب قبول کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین سے میری ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، آئین کے مطابق وزیراعلیٰ نے اپنا استعفا گورنر کو بھیجنا ہوتا ہے، عمران خان کی ہدایات جب ہم تک پہنچتی ہیں تو پی ٹی آئی مجاز نہیں کہ ان کی ہدایات کر رد کرے۔

بلکہ سب کی ذمہ داری عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ علی امین گنڈا پور کچھ دیر تک پشاور جائیں گے، علی امین گنڈاپور اپنا استعفا پشاور سے گورنر خیبرپختونخواہ کو بھجوائیں گے، علی امین بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وعدہ پورا کریں گے، علی امین نے واضح کہا کہ وزارت اعلیٰ بانی کی امانت ہے۔ بانی کی خواہش ہے کہ کے پی میں تبدیلی کی جائے۔

بانی کی ہدایات کے مطابق بننے والی نئی خیبرپختونخواہ حکومت کو سب قبول کریں گے، پی ٹی آئی میں کوئی بھی فاروڈ بلاک نہیں سب بانی کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے کروڑوں کی آفرز ٹھکرائی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں پارٹی کے پی میں متحد رہے گی، پی ٹی آئی کی کے پی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت قائم رہے گی۔کے پی میں 91 ایم پی ایزمتحد ہیں، علی امین کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، ایک ایسا وزیراعلیٰ جس نے مالی خسارے کو سرپلس میں بدلا ہے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ آگے بڑھے گا۔ کپتان کو پتا ہوتا ہے کہ کھلاڑی کو کب کہاں تبدیل کرنا ہے، علی امین کو استعفا دینے کی ہدایات دی ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی امین گنڈاپور کی ہدایات پی ٹی آئی کے مطابق لکھا کہ

پڑھیں:

مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، ادب اور فلسفہ بھی پڑھایا جائے، وزیراعلی سندھ

جامع الرشید کے سالانہ کنونشن سے خطاب کے دوران سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے بہترین ذہنوں کے ساتھ بہترین انسانوں کی ضرورت ہے، جہاں مدارس اللہ سے تعلق قائم کرنے کا درس دیتے ہیں، وہیں انہیں اللہ کی مخلوق کے حقوق کی تعلیم بھی دینی چاہیئے، ایسا کرنے سے ہم معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جامع الرشید کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے اس ترقی پسندانہ طرزِ عمل کو سراہا جس کے تحت دینی اور عصری تعلیم کو یکجا کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں جامع الرشید کے سرپرست مفتی عبد الرحیم، الجامع الغزالی کے چانسلر، پرووائس چانسلر ڈاکٹر ذیشان احمد، وائس چانسلر مفتی احسان وقار اور دیگر روحانی و تعلیمی رہنماں نے شرکت کی۔ وزیراعلی نے دعوت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اسے آئندہ کے علما سے خطاب کرنا اپنا اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے کنونشن کے مقاصد کا خیرمقدم کیا، جنہیں انہوں نے اساتذہ اور علما کی قوم کو درپیش موجودہ چیلنجز سے آگہی اور انہیں حل کرنے کے عزم کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے کہ ہم ایسے علما تیار کریں جو نہ صرف عصری مسائل سے واقف ہوں بلکہ انہیں حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔

اسلامی مدارس کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے یاد دلایا کہ اسلامی تاریخ میں مدارس دنیا کے جدید ترین تعلیمی ادارے تھے جہاں سے عظیم سائنس دان، مفکر اور مورخ پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب نے مسلمانوں کی تحقیقات اور دریافتوں کی بنیاد پر علمی ترقی حاصل کی، ہم جو اس علم کے بانی تھے، پیچھے رہ گئے۔ وزیراعلی نے نشاندہی کی کہ ابتدائی مدارس کے نصاب میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ طب (حکمت)، فلکیات، جہاز رانی اور ریاضی جیسے مضامین شامل تھے، جس کے باعث فارغ التحصیل افراد ہر میدان میں مہارت رکھتے تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعد میں پیدا ہونے والے جمود نے ان اداروں کی ترقی روک دی اور دینی تعلیم اور عملی زندگی کے درمیان فاصلے پیدا ہوگئے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی اس علمی میراث کو اپنی صلاحیت کے ذریعے دوبارہ حاصل کرنا ہوگا، پاکستان کو ترقی کی راہ پر لانے کے لیے ہمیں تعلیم، معاشی استحکام اور ٹیکنالوجی کا راستہ اپنانا ہوگا۔ اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعلی مراد علی شاہ نے زور دیا کہ موجودہ دور میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، ادب اور فلسفہ کی تعلیم کو بھی ترجیح دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے بہترین ذہنوں کے ساتھ بہترین انسانوں کی ضرورت ہے، جہاں مدارس اللہ سے تعلق قائم کرنے کا درس دیتے ہیں، وہیں انہیں اللہ کی مخلوق کے حقوق کی تعلیم بھی دینی چاہیئے، ایسا کرنے سے ہم معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خلا میں 9 ماہ تک زندہ رہنے والا موس واپس زمین پر پہنچ گیا
  • مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، ادب اور فلسفہ بھی پڑھایا جائے، وزیراعلی سندھ
  • آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی‘ جسٹس امین الدین خان
  • سہیل آفریدی کا عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر مریم نواز کو خط
  • وہاڑی،ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر یوم سیاہ منایا گیا
  • امین فہیم کی دسویں برسی ہالا درگاہ سرور نوح میں منائی گئی
  • صوبے کے مالیاتی ڈھانچے میں بڑی پیش رفت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
  • سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط
  • آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوال