علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ہوں گے، سلمان اکرم راجہ کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی تبدیلی کی تصدیق کردی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی ائی کے پیٹرن انچیف عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا یے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو خیبرپختونخواہ کا کا نیا وزیر اعلی نامزد کیا گیا ہے۔
اس معاملے پر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ وزرات اعلیٰ پارٹی سربراہ کی امانت ہے، عمران خان سے اڈیالہ جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے، ہٹائے جانے کے حوالے سے ابھی مجھے باضابطہ کوئی بھی اطلاع نہیں دی گئی، جب مجھے کہا جائے گا کہ کام چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔(جاری ہے)
قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے، عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ نامزد کر دیا گیا۔
مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبر میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا علی امین گنڈا پور کو ہدایات دینے کے باوجود وہ میری ہدایات نظر انداز کرتا رہا، خیبرپختونخواہ میں آپریشن تک نہیں رکوا سکا، اس لیے اس کو فورآ ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنایا جائے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی امین گنڈا پور سہیل آفریدی پور کو
پڑھیں:
’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔
سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘
View this post on Instagramاداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘
یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔
View this post on Instagramواضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔