پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہٹاکر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کی ہدایت کردی جس پر علی امین گنڈا پور نے خود وزات اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہ چکے ہے۔ سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔اس کے علاوہ، سہیل آفریدی علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں بحثیت معاون خصوصی برائے موصلات ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔تاہم گزشتہ ہفتے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم بنایا گیا تھا.

وہ پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔سہیل آفریدی کا شمار تحریکِ انصاف کے ان پرانے کارکنوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) سے کیا۔ وہ طویل عرصے تک کے پی میں آئی ایس ایف کے صدر کے طور پر سرگرم رہے اور پارٹی تنظیم میں نوجوانوں کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

2024 کے عام انتخابات میں سہیل آفریدی پی کے-70 ضلع خیبر سے پہلی بار کامیابی حاصل کر کے صوبائی اسمبلی پہنچے۔ اپنی سیاسی سمجھ بوجھ اور مضبوط تنظیمی پس منظر کے باعث وہ جلد ہی وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ٹیم میں شامل کیے گئے۔ابتدا میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے کمیونی کیشن اینڈ ورکس (C&W) کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور شفاف عملدرآمد کے حوالے سے ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ بعد ازاں کابینہ میں رد و بدل کے دوران سہیل آفریدی کو وزیرِ برائے ہائر ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا، جہاں انہوں نے صوبے کی جامعات کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے۔ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کی اعلیٰ قیادت صوبے میں “نئی توانائی” اور “تنظیمی استحکام” لانے کے لیے قیادت کی تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔ سہیل آفریدی کو ایک غیر متنازع، فعال اور نوجوان دوست چہرہ سمجھا جاتا ہے جو پارٹی کی نئی حکمتِ عملی کے عین مطابق ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق اگر یہ فیصلہ حتمی صورت اختیار کر لیتا ہے تو سہیل آفریدی خیبر پختون خوا کے پانچویں کم عمر وزیرِ اعلیٰ ہوں گے۔ پارٹی کے اندر ان کی نامزدگی کو “نئی قیادت کے عروج” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ بعض مبصرین اسے عمران خان کے “نوجوان قیادت پر اعتماد” کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور سہیل آفریدی کو

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کی طلبی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

---فائل فوٹوز

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کیے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بغیر کسی وجہ اور جواز سہیل آفریدی کو الیکشن کمیشن نےطلب کیا، الیکشن کمیشن کا وزیرِاعلیٰ کےپی کو طلب کرنا غیرقانونی ہے۔

دائر کی گئی درخواست کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن کا یہ اقدام آرٹیکل 9، 10 اے، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، سہیل آفریدی نے نہ کسی کے لیے مہم چلائی، نہ الیکشن کمیشن رولز کی خلاف ورزی کی۔

دوخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس غیرقانونی قرار دینے اور الیکشن کمیشن کو وزیرِ اعلیٰ کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے دہشتگرد ہے، سہیل آفریدی
  • الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت سے طلبی پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وکیل کو بھیج دیا
  • الیکشن کمیشن کا نوٹس مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
  • وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط
  • الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت سے طلبی پر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی  نے وکیل کو بھیج دیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کی طلبی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
  • خیبرپختونخوا میں اسمال ڈیمز سے متعلق اجلاس کا انعقاد
  • آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوال
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
  • الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان پر نوٹس، آج اجلاس طلب