عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے کیوں ہٹایا؟ سلمان اکرم راجا نے وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور اس واقعے کی ذمہ داری وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر عائد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا، سہیل آفریدی نئے قائد ایوان نامزد
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے اور نوجوان رکنِ اسمبلی سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مطابق خیبرپختونخوا میں پیدا ہونے والی بگڑتی صورتحال پر علی امین گنڈاپور کو اب مزید وزیراعلیٰ کے طور پر کام نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق صوبے کی موجودہ حالت قابو سے باہر ہو چکی ہے اور قیادت میں تبدیلی ناگزیر ہے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے آ رہے ہیں، جنہیں وہ مکمل طور پر غلط قرار دیتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو ان پالیسیوں سے خود کو الگ کر لینا چاہیے، کیونکہ یہ محض تصادم پر مبنی حکمت عملی ہے۔
عمران خان کے مطابق جب تک تین اہم فریقوں کو امن عمل میں شامل نہیں کیا جاتا، نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک بھر میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹا کر سہیل آفریدی کو نیا قائد ایوان نامزد کردیا ہے، جس کے بعد علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی سیاسی کشیدگی علی امین گنڈاپور عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سہیل ا فریدی سیاسی کشیدگی علی امین گنڈاپور وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور کو سلمان اکرم راجا
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔