کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی دھوم:اعلیٰ مصنوعات نے خریداروں کو متوجہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
مسّی ساگا: کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی دھوم مچ گئی، جہاں منعقدہ نمائش میں رکھی گئی اعلیٰ مصنوعات نے خریداروں کو متوجہ کرلیا۔
29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2025ء تک کینیڈا میں ہونے والے اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ (ATS) شو 2025ء میں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات ساز اداروں نے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی۔
ATS شو کینیڈا کا ایک بین الاقوامی تجارتی میلہ ہے جو شمالی امریکا، ایشیا اور دیگر خطوں سے شرکا کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ 2025ء کے اس ایڈیشن میں پاکستان، چین، بنگلا دیش، ویتنام، کینیڈا اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جس سے یہ نمائش عالمی سطح پر سورسنگ اور صنعت سے وابستہ افراد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی۔
پاکستانی نمائش کنندگان نے اسپورٹس ویئر، ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز اور حفاظتی ملبوسات کی نمائش کی، جو ملک کی ویلیو ایڈڈ، ہائی پرفارمنس اور پائیدار ٹیکسٹائل مصنوعات میں بڑھتی ہوئی مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔
3 روزہ نمائش کے دوران شرکا نے خریداروں اور صنعت سے وابستہ دیگر افراد سے حوصلہ افزا روابط قائم کیے اور بتایا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں اس سال کا رسپانس خاصا بہتر رہا۔
اس موقع پر شمالی امریکا میں صنعت سے متعلق ابھرتے ہوئے رجحانات، بالخصوص پائیدار بنیادوں پر تیار کردہ ٹیکسٹائل کی بڑھتی ہوئی مانگ کے حوالے سے قیمتی معلومات بھی حاصل ہوئیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی اسمبلی اجلاس پیر کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہوگا
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، ایجنڈے میں اسلام آباد کے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے ہوش رُبا چارجز کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر اظہارِ تشکر کی تحریک پیش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز ایجنڈے کا حصہ ہیں، غربی پاکستان محصول موٹر گاڑیاں ایکٹ 1958ء میں مزید ترمیم کا بل 2025ء پیش کیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق اندرون ملک پروازوں کی بار بار اور اچانک منسوخی کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس، مقامی حکومت ایکٹ 2015ء میں دوسری ترمیم کا بل 2025ء بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جب کہ ورچوئل اثاثہ جات آرڈیننس 2025ء میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کی جائے گی۔
اِسی طرح فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیم نو آرڈیننس 2025ء میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد بھی ایجنڈے میں شامل ہے اور موٹرگاڑیوں کی صنعت کی ترقی کے بل 2025ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔ایجنڈے میں اسلام آباد کے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے ہوش رُبا چارجز کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر اظہارِ تشکر کی تحریک پیش کی جائے گی۔