سیالکوٹ: گوہد پور میں خاتون کا دوپٹہ کھینچنے والا شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
علامتی تصویر۔
سیالکوٹ کے علاقے گوہد پور میں خاتون کا دوپٹہ کھینچنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق چلتے رکشے پر خاتون کا دوپٹہ کھینچنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سلمان بٹ کے خلاف تھانہ مراد پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تھانہ بھٹائی نگر پولیس کا مبینہ مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تھانہ بھٹائی نگر پولیس کی کارروائی، مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار، پولیس کے مطابق تھانہ بٹھائی نگر پولیس رات گئے معمول کے گشت میں مصروف تھی کہ فلٹر پلانٹ کے نزدیک 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ مشکوک ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے اپنی حفاظت میں جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم عمران راجپوت ساکن مسو بھرگڑی زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جب کہ اس کے دیگر دو ساتھی اکرم ولد علی محمد سولنگی اور دانیال ولد عقیل
قریشی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل (ہونڈا 125) برآمد ہوئی جو تھانہ بھٹائی نگر کے مقدمہ نمبر 271/2025 بجرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان میں چوری شدہ ہونے کی تصدیق ہوئی ،ملزم سے ایک 30 بور پسٹل بھی برآمد ہوا،پولیس نے زخمی اور فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 273/2025 بجرم دفعات 353، 324، 34 تعزیراتِ پاکستان اور زخمی ملزم سے پسٹل برآمد ہونے پر مزید مقدمہ نمبر 274/2025زیر دفعہ 25 سندھ آرمس ایکٹ تحت داخل کیا جب کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔علاوہ ازیںتھانہ سخی پیر کی حدود فردوس کالونی عباسی گلی میں موٹر سائیکل چوری کی ایک اور واردات، نامعلوم ملزمان نے بلال نامی شخص کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کر لی اور موقع سے فرار ہو گئے، شہری نے فوری طور پر واقعے کی اطلاع تھانہ سخی پیر میں درج کرائی تاہم اب تک پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری یا موٹر سائیکل کی برآ مدگی عملدرآمد نہیں ہو سکا ،سخی پیر تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے لیکن پولیس کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، ایس ایس پی حیدرآباد علاقے میں گشت بڑھا کر چوری میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔