ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیڈلائن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیڈلائن ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ڈرائیونگ لائسنس 7 اکتوبر تک بنوانے کی ڈیڈ لائن دینے پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کو طلب کرلیا۔
جج نے پولیس افسر کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے اور تحریری حکم نامے میں کہا کہ معاملہ ہنگامی اور عوامی نوعیت کا ہے، چیف ٹریفک آفیسر کل اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ چیف ٹریفک آفیسر کل 9 اکتوبر کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوکر عدالت کی معاونت کریں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو 7 اکتوبر تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس اسلام ا باد
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کا 27ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی سمیت چار ججز کی جانب سے ترمیم چیلنج ہوگی، ترمیم چیلنج کرنے کے لئے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ کو بھیج دیا گیا۔
سپریم کورٹ میں آج ہی 27 ویں ترمیم کے معاملے کو چیلنج کیا جائے گا، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی چیلنج کرنے والے ججوں میں شامل ہیں۔