چمن اور کرم سیکٹر میں پاک فوج کی بڑی کامیابی ، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام، درجنوں دہشتگرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ایک ساتھ کیے گئے حملوں کو بھرپور جوابی کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے صبح سویرے تین مختلف مقامات پر پاک فوج کی چوکیوں پر حملے کیے جن کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے حملے پسپا کر دیے گئے اور افغان طالبان کے 15 سے 20 دہشتگرد مارے گئے۔ جوابی کارروائی میں کئی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے جبکہ وہ اپنے مارے گئے ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مقامی دیہات اور بے گناہ شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی بزدلی اور انسانیت دشمن سوچ کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گیٹ کو اڑانا اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان طالبان دراصل تجارت، سرحدی تعاون اور عوامی آمدورفت کے مخالف ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے گزشتہ رات کرم سیکٹر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مشترکہ حملے کی کوشش بھی ناکام بنا دی تھی۔ اس کارروائی کے دوران افغان طالبان کی آٹھ چوکیوں اور چھ ٹینکوں کو تباہ کیا گیا۔ فوج نے علاقے سے امریکی ساختہ اسلحہ، بارودی مواد اور جدید جنگی سامان بھی قبضے میں لے لیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج کے مؤثر جواب کے بعد کرم سیکٹر میں اب خاموشی ہے، تاہم سپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کسی بھی نئی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے، اور سرحدی علاقے میں اضافی دستے اور فضائی نگرانی کا نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے کے مطابق پاک فوج
پڑھیں:
کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد چوکیوں اور ٹینک تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاراچنار: خیبر پختونخوا کے سرحدی ضلع کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد پوسٹیں اور ایک ٹینک تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سرحدی علاقے سے کی جانے والی اس جارحیت پر پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کی کئی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ بعض مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دشمن کے مورچوں میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے بعد افغان طالبان کے جنگجو اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق طالبان کا ایک ٹینک بھی تباہ ہوگیا جبکہ کئی عسکریت پسند اپنی لاشیں وہیں چھوڑ گئے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کرم سیکٹر میں تازہ جھڑپ کے دوران دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا، اور ایک اور ٹینک پوزیشن مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج نے علاقے میں الرٹ بڑھا دیا ہے، جبکہ سرحد پار سے کسی بھی ممکنہ دوبارہ اشتعال انگیزی کی صورت میں بھرپور ردعمل دینے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔
ادھر دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں میں حالیہ اضافہ پاکستان کے لیے تشویشناک ہے، تاہم پاک فوج نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ ملک کی سالمیت اور سرحدی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔