افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ؛ پاک فوج کے بھرپور جواب سے طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعدپاک فوج نے بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔
کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا اور پاک فوج کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔ پاک فوج کی کارروائی سے طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہو گیا، کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ کردی گئی، افغان طالبان متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افغان طالبان پاک فوج
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان