2025-10-14@23:38:29 GMT
تلاش کی گنتی: 9246
«کیا واقعی»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو فوری طور پر غیر مسلح ہونے کا پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر حماس نے ایسا نہ کیا تو امریکا خود کارروائی کرےگا۔ وائٹ ہاؤس میں ارجنٹائن کے صدر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ امریکی اعلیٰ حکام نے حماس کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ حماس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہے، تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو امریکا خود اس عمل کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کا عمل تیزی سے اور بوقتِ ضرورت طاقت کے استعمال کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔...
کراچی:۔ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ “رانو” کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ “رانو” کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانو کو 7 برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے، اس کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ زو میں رانو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر ماؤ نواز باغی رہنما اور 60 دیگر جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ یہ پیش رفت باغیوںکی طرف سے عشروں سے جاری شورش کو ختم کر دینے کا اعلان کرنے کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے۔ بھارت نکسلی بغاوت کی آخری باقیات کے خلاف ایک شدید مہم چلا رہا ہے جس کا نام ہمالیہ کے دامن میں واقع اس گاؤں کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں تقریباً 6عشرے قبل ماؤ سے متاثر ہو کر شورش شروع کی گئی تھی۔ نئی دہلی نے مارچ 2026 ء تک شورش کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے مالوجولا وینوگوپال راؤ...
اسلام ٹائمز: دو روزہ کنونشن میں شبِ شہداء کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ سید عامر شمسی اور علامہ شیر علی مہدوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی نے نومنتخب ریجنل صدر کا اعلان کیا اور ان سے حلف بھی لیا۔ ریجنل کنونشن میں ریجن بھر سے طلباء امامیہ، سینیئر احباب، محبین و مومنین نے شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے زیراہتمام سالانہ ریجنل کنونشن بعنوان شہید مقاومت کنونشن کا انعقاد جامعہ الشہید علامہ سید عارف حسین الحسینی پشاور میں کیا گیا۔ جس میں علامہ تقی زیدی، علامہ عابد حسین شاکری اور رکن مرکزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام Echo of Palestine کے عنوان سے ایک پُروقار اور شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کے مہمانِ خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ زمین کا نہیں بلکہ عقیدے کا مسئلہ ہے، غزہ کے ملبے میں آج بھی ایمان زندہ ہے، حوصلہ زندہ ہے اور مزاحمت زندہ ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرتے رہیں کیونکہ یہی امت کے اتحاد اور بیداری کا...
فوٹو: اسکرین گریب سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانو کو 7 برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے، اس کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ زو میں رانو کا...
کراچی میں پریڈی کے علاقے سے 2 بہنیں اغوا ہوگئیں، درج مقدمے میں اسکول ٹیچر کو نامزد کیا گیا ہے۔مغوی بہنوں کے والد نے کہا ہے کہ واقعہ 11 اکتوبر کو پیش آیا، جس کا مقدمہ 13 اکتوبر کو درج کرایا گیا۔والد نے مزید کہا کہ 15 اور 7 سال عمر کی میری دو بیٹیاں استانی کے گھر گئی تھیں، واپس نہ آنے پر معلوم کیا تو استانی نے بتایا انہیں چھٹی دے دی گئی تھی۔والد نے یہ بھی کہا کہ اسکول کے ایک دوسرے ٹیچر دونوں بچیوں کو مہنگے تحائف دیتے تھے، وہ اسکول وین کے باوجود کبھی دونوں بچیوں کو اپنی گاڑی میں گھر چھوڑتے تھے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتا یا ہےکہ پاکستان بھاری اکثریت سے 2026 سے 2028 کی مدت کے لیے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا قیمتی ووٹ اور اعتماد دیا۔ان کاکہناتھا کہ یہ انتخاب پاکستان کے مضبوط انسانی حقوق کے مؤقف اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ میں اس کے کردار کا اعتراف ہے۔ کاروباری افراد کیلئے خوشخبری،پنجاب حکومت نے”ای بز (Ebiz)“پورٹل کا آغاز کر دیا پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل غزہ میں امداد داخل ہونے سے روک رہا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی ’انرا‘ نےکہا ہے کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لائی جانے والی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے، ایجنسی نے مطالبہ کیا کہ امداد پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔بیان میں کہنا تھا یو این آر ڈبلیو اے کی امداد، خوراک، صفائی کی کٹس، ادویات اور عارضی خیموں کے لیے ضروری سامان غزہ کے باہر گوداموں میں موجود ہے، جنہیں اسرائیلی ریاست نے اندر...
پنجاب میں سنہ 2022 اور خیبرپختونخوا میں سنہ 2025 کے دوران وزیر اعلیٰ کے حلف کے حوالے سے کافی مماثلت ہے۔ دونوں میں صوبوں میں آئینی تقاضوں کی آڑ میں تاخیری حربے استعمال ہوئے اور پنجاب میں انتخاب کو ’متنازع‘ کہا گیا جبکہ کے پی میں استعفیٰ کو ’جعلی دستخط‘ کا مسئلہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم دونوں صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کرتی ہوئی نظر آئی۔ آئین کے آرٹیکل 130(3) کے تحت 48 گھنٹوں میں وزیر اعلیٰ کا حلف لینا لازمی ہے۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مستعفی ہونے والے سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی قرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اوران سے 7 نومبرتک جواب مانگ لیاہے۔منگل کوہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021ءمیں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اوران سے 7 نومبرتک جواب مانگ لیاہے۔منگل کوہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021ءمیں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ میں نےکبھی نہیں کہا کہ حلف نہیں لوں گا، ہمیشہ کہا ہے آئین اور قانون پر عمل کروں گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا پہنچ جاؤں گا، وزیر اعلیٰ سندھ سے طیارے کے لیے درخواست کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میرا جواب ہائی کورٹ میں جمع ہوچکا ہے، میرا جو آئینی فرض ہے وہ ادا کروں گا۔خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو کل (بدھ) تک نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینےکا حکم دے دیا ہے۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
پشاور: خیبرپختونخوا کے خواجہ سراؤں نے پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر ضلع بدر کیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور کہا ہے کہ آئے روز بھتے کے لیے کالز آرہی ہیں جبکہ بھتہ نہ دینے پر اب تک 195 خواجہ سراؤں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ پشاور پریس کلب میں ٹرانس جینڈرز کمیونٹی آرگنائزیشن کی صدر فرزانہ ریاض نے کمیونٹی کی نائب صدر ماہی گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتوں میں مقدمات زیر التوا ہونے کے باوجود بھتہ خور، اغوا کار اور 195 خواجہ سراؤں کے قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس علاقہ ناظمین اور مشران کا سہارا...
پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ ہمارے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا: چین WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس ) چین نے پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیاتی نمونوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی وقت کی کڑی آزمائشوں پر پوری اتری ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی مفادات سے متعلق اہم امور پر اعلی سطح کا اسٹریٹیجک اعتماد اور قریبی رابطہ قائم رکھاہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک پاکستان اور امریکا کے درمیان مائننگ تعاون پر رابطے میں ہیں ، پاکستان نے...
شرجیل امام نے اپنی عرضی میں کشن گنج ضلع کی بہادر گنج سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کیلئے 15 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک عبوری ضمانت مانگی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی فسادات 2020ء کی سازش کیس میں سخت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ "یو اے پی اے" کے تحت ملزم طالب علم کارکن شرجیل امام نے منگل کو دہلی کی ایک عدالت میں داخل کی گئی اپنی درخواست واپس لے لی جس میں آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی گئی تھی۔ شرجیل امام کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کہا کہ ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس لئے وہ سپریم...
این ایس اے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو لوگوں کو حراست میں لینے کا اختیار دیتا ہے تاکہ وہ ہندوستان کے دفاع کیلئے متعصبانہ انداز میں کام کرنے سے روک سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں ماحولیاتی کارکن کی قومی سلامتی ایکٹ کے تحت نظربندی کو چیلنج کیا گیا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ نے وقت کی کمی کی وجہ سے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔ عدالت عظمیٰ نے 6 اکتوبر کو کشمیر کے سرحدی علاقہ لداخ کو نوٹس...
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے معاملے پر دائر درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی کی نمائندگی کرنے والے وکیل عامر جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر نے پیغام دیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت جہاز بھیج دے تو وہ فوری طور پر واپس آجائیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جہاز کا انتظام کرلیں۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے برجستہ جواب دیا کہ اب تو وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کس سے کہیں کہ جہاز کا بندوبست کرے؟ ۔ سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا...
پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی اسپیکرز اجلاس کا تیسرا دور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا، جس کے اعلامیے میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پُرامن حل، علاقائی تعاون کے فروغ، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور پارلیمانی روابط کے استحکام پر زور دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق تینوں برادر ممالک نے تاریخ، ثقافت اور اقدار کے اشتراک کو اپنی دوستی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی، تجارتی، سائنسی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اقوامِ متحدہ، او آئی سی،...
---فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس دوران انہوں نے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ اسٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔
برسی میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین اور عوام نے شہداء کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا، شہداء کی یاد میں خصوصی طور پر ماحول سازی کی گئی جہاں شہداء کی تصاویر نمایاں تھیں، برسی شہید مقاومت کے اختتام پر سیلاب زدگان کی خدمت میں دن رات مصروف عمل رہنے والے کارکنان میں شیلڈز تقسیم کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کی جانب سے جامعة القائم قائم بھروانہ میں شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ سید اقتدار حسین نقوی، معروف نوحہ خواں برادر شاہد علی شاہد بلتستانی، ضلعی صدر مولانا روح اللہ کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔ برسی میں شرکاء کی بڑی...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر گورنر کے پی نے اپنا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھیج دیا۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا؟ جب وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہی نہیں ہوا تو دوسرا وزیراعلیٰ کیسے منتخب ہو سکتا ہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں گورنر کے پی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت استعفیٰ وصول کرنے والے کو دیکھنا ہوتا ہے کہ استعفیٰ اصلی ہے کہ نہیں۔ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ دوران...
پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ peshawar high court WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، جس دوران عدالت نے متعدد بار گورنر خیبرپختونخوا کے مؤقف پر استفسار کیا۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ میں یہ بتائیں کہ گورنر نے اس حوالے...
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے باوجود علی امین گنڈاپور کی کابینہ تاحال برقرار ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے تشکیل کردہ کابینہ کی تحلیل نہ ہو سکی جبکہ انکے مستعفی ہونے پر ان کی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے کابینہ ارکان برقرار ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سے ہدایات ملتیں تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جاتا، ممکنہ طور پر موجودہ صورت حال کی وجہ سے ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہوں۔ معاملہ الجھنے سے صوبہ خیبر پختونخوا 24 گھنٹے سے چیف ایگزیکٹو سے محروم ہے۔ علی امین کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب گزشتہ روز...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ گورنر نے رضامندی ظاہر کی ہے حلف برداری کے لیے یا نہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گورنر کو آنے دیں، وہ فیصلہ کریں گے۔ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز محمد سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا تھا۔ جس میں سہیل آفریدی کو 90...
شرم الشیخ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ مصر سے پاکستان روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’’شرم الشیخ میں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہو رہا ہوں، اپنے تاثرات بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا کیوں اس سے گہرا تعلق رہا۔ پاکستان کی سب سے بڑی ترجیح غزہ پر مسلط نسل کشی کے فوری خاتمے کی تھی، دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اس مؤقف کو دوٹوک انداز میں پیش کیا۔ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام...

جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،سلمان اکرم راجہ،نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے کل اسمبلی فلور پر استعفیٰ کا اعتراف کیا، علی امین گنڈاپور نے سب سے پہلے سہیل آفریدی کوووٹ دیا، گورنر نے دستخط پر اعتراض کیا، جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،چیف جسٹس اپنے اختیارات کااستعمال کریں،اب وقت کی ضرورت ہے کہ وزیراعلیٰ حلف لے اور صوبہ چلائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر نے حلف کے...
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔مصر سے پاکستان روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شرم الشیخ میں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہو رہا ہوں، اپنے تاثرات بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا کیوں اس سے گہرا تعلق رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ترجیح غزہ پر مسلط نسل کُشی کے فوری خاتمے کی تھی، دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اس مؤقف کو دوٹوک انداز میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کا...
شہر قائد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو زخمی ڈاکوئوں سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔سکھن پولیس نے پیرانو گوٹھ کی روڈ نمبر 12 پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوں راشد اور زبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان شہاب الدین، سیم مسیح، ساحل، رضا محمد اور شاہ زیب کو گرفتار...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہیے۔ سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہیے۔
مریدکے میں مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مشتعل مظاہرین کو گزشتہ روز منتشر کر دیا گیا تھا، تاہم اس دوران مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید جبکہ درجنوں اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور میں ٹی ایل پی کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور مختلف شہروں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ اسی دوران...
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سنجے دت کا نشے کی لت سے چھٹکارا پانے سے متعلق پرانا بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1994 میں فلم آتش کے سیٹ سے لی گئی ایک ویڈیو میں سنجے دت نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دور اور اس دوران اپنے گھر والوں کی سپورٹ کے بارے میں بتایا کہ کس طرح گھر والوں نے ان کی مدد کی۔ رپورٹس کے مطابق سنجے دت سن 1980 سے 1981 کے دوران نشے کی لت میں مبتلا ہوئے، جب ان کی والدہ اور معروف اداکارہ نرگس شدید بیماری کے باعث نیویارک میں زیرِ علاج تھیں۔ سنجے کی خواہش تھی کہ ان کی والدہ ان کی پہلی فلم...
کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ٹرانسپورٹرز...
غزہ امن معاہدہ طے پا جانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے لاہور سے احتجاج شروع ہوتے ہی پرتشدد ہو گیا لیکن ٹی ایل پی اور ان کے حامیوں کی جانب سے اس احتجاج کو مسلسل پُرامن قرار دیا جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں ٹی ایل پی کے کارکنان کو ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے اور املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر اُن کے کارکنوں کا طرزِ عمل کچھ اور کہانی سناتا ہے۔ یہ سب انتشار کے زمرے میں آتا ہے اور معاشرے کو ایسے رویوں سے نقصان ہی پہنچتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: احتجاج میں...
سعید احمد:ایران ائیر نےپاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایران نے مشہد سے لاہور کے مابین پرواز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے،ایران ائیر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پروازوں کا آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا۔
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ ٹیکس دہندگان کو درپیش عملی مسائل کا حل نکل سکے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی موجودہ آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 ہے، جسے 31 اکتوبر 2025 تک بڑھایا جانا ضروری ہے۔اس ضمن میں ایف پی سی سی آئی نے چیئرمین ایف بی آر کو ایک باقاعدہ خط بھی ارسال کیا ہے جس میں ٹیکس دہندگان، کاروباری طبقے...
وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ...
پشاور: خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کی دستیابی جاننے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہ لیے جانے سے متعلق درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل گورنر کی دستیابی کے بارے میں معلوم کرکے آج دوپہر ایک بجے سے قبل عدالت کو آگاہ کریں تاکہ حلف برداری کے عمل میں تعطل کی وجوہات واضح کی جا سکیں۔ عدالت کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ درخواست صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اور اراکین اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی...
افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پوری قوم نے متحد ہوکر پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔پاکستانیوں نے افغان طالبان کے جارحانہ حملوں کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں کو بھائی مانا ہے اور انہیں ایک بہتر ماحول فراہم کیا ہے، دشمن کی ایما پر افغانستان کے پاک فوج پر حملوں کی اجازت ہرگز قبول نہیں، بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد افغانستان کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 40 سال پناہ دینے کے باوجود اگر افغانستان نے جنگ کی تو بھارت سے بھی سخت جواب دیا جائے...
—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کا عمل چیلنج کر دیا گیا۔جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی لطف الرحمان نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گیا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کا عمل غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے دراخواست میں استدعا کی گئی کہ سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل...

خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ کے حلف اور انتخاب کے خلاف سماعت کچھ دیر میں، کیا سہیل آفریدی حلف اٹھا سکیں گے؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت ہو گی، جبکہ اپوزیشن نے سہیل آفریدی کے انتخاب کے عمل کو ہی چیلنج کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے نوجوان رکن محمد سہیل خان آفریدی اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوئے۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے انتخاب کے بعد نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو خط لکھا تھا۔ تاہم پی ٹی آئی نے گورنر پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ وزیراعلیٰ سے فوری طور پر حلف لیا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سبزیوں کے نرخ کم کرانے کیلئے متحرک ہوگئیں ،اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیدیا- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا،،،، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی،،،،،اجلاس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے...
فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما لطف الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے، پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، پتا نہیں ان کو کیوں جلدی ہے۔لطف الرحمان نے کہا کہ گورنر نے علی امین گنڈاپور کو تصدیق کے لیے بلایا ہے، نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرانا وزیراعلیٰ تو کام کرسکتا ہے۔ KP میں بحران، نیا وزیراعلیٰ منتخب، گورنر کا حلف لینے سے گریز، PTI کا عدالت سے رجوع، اپوزیشن آج چیلنج کرے گیپشاور خیبر پختو نخوا میں نیا سیاسی بحران‘ تحریک... انہوں نے کہا کہ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عدالت میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت سے اچھے فیصلے کی امید ہے، اب تو کوئی ایشو باقی نہیں رہا۔ 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں، اگر کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب مسترد کردیا، عدالت جانے کا اعلان دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمان بھی نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعیناتی...
ویب ڈیسک :مریم نواز نے ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر نرخ کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے یکساں طرز کی ریڑھیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ سیمنٹ سستاہوگیا وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں...
گرمی ہو یا سردی پاکستان میں کولڈ ڈرنکس کا استعمال باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔ مہمان نوازی ہو یا دعوت کا دسترخوان، کولڈ ڈرنک ہر اپنی جگہ بنا ہی لیتی ہے جبکہ فاسٹ فوڈ اور اس کا تو چولی دامن کا ساتھ ہے بصورت دیگر وہ ڈش ادھوری ہی لگتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گرمی میں زیادہ کولڈ ڈرنکس نہ پیئں،ماہرین صحت لیکن جہاں کولڈ ڈرنکس کی شکر سے بھرپور چمک اپنی جگہ، وہیں سوشل میڈیا پر فوڈ ولاگرز کے ذریعے ایک نیا رجحان ابھر رہا ہے۔ اسپارکلنگ واٹر کیا ہوتا ہے؟ یہ چمکدار اور ہلکا پھلکا مشروب ہے اور اس کو سوفٹ ڈرنکس کا صحتمند متبادل تصور کیا جاتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آیا یہ واقعی صحت بخش ہے؟...
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، کوئی یہ نہ سوچے میں منصب پر آگیا ہوں تو نظریے سے ہٹ جائوں گا،یہ بھول ہوگی، پہلا خطاب پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہو گئے ۔نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن اراکین واک آؤٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مارچ پر پولیس نے مرید کے میں فائرنگ کی جس سے ٹی ایل پی کارکنان کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسی طرح کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے، اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی مذاکرات کے لیے تیار...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا اندھا دھند اور بے رحمانہ استعمال کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ،وفاقی و صوبائی حکومت طاقت کا استعمال بند کرکے مذاکرات کا راستہ اپنائے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ ملک اسوقت نازک دور سے گزر رہا ہے، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں نا اندرونی حالات بہتر ہیں ، ان حالات میں جس کسی...
پاکستان کو دو دہائیوں سے مشکلات کا سامنا ، افغانستان کو ذمے داری پوری کرنی چاہئے ہم حکومت کے اتحادی اور شراکت دار ہیں رشتے دار نہیں،تقریب سے خطاب، میڈیا سے گفتگو متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دو دہائیوں سے کم مشکلات کا سامنا ہے اس میں افغانستان کو اپنی زمے داری پوری کرنی چاہئے27ویں آئینی ترمیم میں دیکھیں گے جن شہروں میں ہمارا مینڈیٹ ہے اس کیلئے کس طرح کے انتظامات کئے جاتے ہیں ہم حکومت کے اتحادی اور شراکت دار ہیں رشتے دار نہیں حیدر آباد میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب افغانستان میں...
کراچی: شہر قائد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو زخمی ڈاکوؤں سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ سکھن پولیس نے پیرانو گوٹھ کی روڈ نمبر 12 پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں راشد اور زبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان شہاب الدین، سیم مسیح،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زندگی کی بقا کے لیے تمام اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں اور وسائل کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ ٹیکنالوجی، پیشگی تیاری اور باہمی تعاون ہی تباہ کن اثرات سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ قدرتی ا ٓ فات سے بچاو کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا، لیکن جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، مربوط حکمت عملی اور پیشگی اقدامات سے ان کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251014-08-7 واشنگٹن (جسارت نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پلِتی سے ملاقات کی، جبکہ دونوں فریقوں نے آئی ایف سی کے اہم ریکو ڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اپنی ٹیم کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی پہنچے، جہاں وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ نے اپنی سرکاری ملاقاتوں کا آغاز انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے ریجنل نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا، ترکیہ، افغانستان اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی...
راولپنڈی: افغانستان کی جانب سے کی گئی بلااشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 12 بہادر سپوتوں کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی، شہدا نے 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب مادرِ وطن کی سرحدوں پر دشمن کے حملے کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے علاوہ وفاقی وزرا، گورنر خیبرپختونخوا، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فضا میں شہداء کے حق میں نعروں کی گونج سنائی دیتی رہی، جب کہ حاضرین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> تلہار (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز نجی زرعی ادویات اور بیج کی چائنیز کمپنی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے تلہار شہر کا دورہ کیا اور ان کے کاشت کردہ دھان کے بیج کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں چائنیز کمپنی کے زرعی ماہر مسٹر لیئو تین فیمنگ خود تلہار شہر تشریف لائے اور مقامی آبادگار ملک پرویز کے زرعی فارم کا دورہ کیا اور دھان کی پیداوار کا مشاہدہ کیا اور بھرپورپیداوار پر اظہار اطمینان کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر فیمنگ نے کہا کہ ضلع بدین کی زرعی زمین دھان کی فصل کے لیے انتہائی مفید زمین ہے اگر سائنسی تحقیق کے مطابق دھان کی کاشت کی جائے تو بہت اچھے نتائج حاصل کیے...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافہ سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بہتر بنانے کے لیے مزید ایئر لائنز کی شمولیت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ شراکت داری مزید مستحکم اور تعمیری روابط جاری رکھنے...
پشاور: خیبر پختونخوا کی عوام نے افغانیوں کے ناپاک ارادے ناکام بنانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پختونخوا کے عوام نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ افغان فوج کو سبق سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا، خیبر پختون خوا کے عوام اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ افغانستان نے جو حرکت کی ہے اس کا اس سے بھرپور جواب دینا چاہیے، افغانستان کو اس کی غلطی کا سبق سکھانا چاہیے خیبر پختون خوا کی عوام اپنی افواج کے جواب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ہماری افواج کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔ Tagsپاکستان
نیو دہلی: مشہورموسیقار اے آر رحمان نے بالی وڈ کی 2008 کی مشہور فلم جودھا اکبر کے دل کو چھولینے والے گانے خواجہ میرے خواجہ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے اس کی تیاری اور پس منظر سمیت تفصیلات سے پہلی بار مداحوں کو آگاہ کردیا۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اے آر رحمان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے مشہور گانے خواجہ میرے خواجہ اور فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے لیے ملنے والے آسکر ایوارڈ پر بات کی۔ اے آر رحمان نے خواجہ میرے خواجہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکشاف کیا کہ یہ گانا دراصل فلم جودھا اکبر کے لیے نہیں لکھا گیا تھا جیسا اکثر لوگ سمجھتے ہیں...
شبِ شہداء کا انعقاد جامعہ الشہید پشاور میں کیا گیا۔ جس میں علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ سید عامر شمسی اور علامہ شیر علی مہدوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کے زیراہتمام شبِ شہداء آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کے زیراہتمام شبِ شہداء آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کے زیراہتمام شبِ شہداء آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کے زیراہتمام شبِ شہداء آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کے زیراہتمام شبِ شہداء آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کے زیراہتمام شبِ شہداء آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کے زیراہتمام شبِ شہداء آئی ایس او...
ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور...
ٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسرائیل علاقے میں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع نہ کرے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا کہ ہم امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جس میں انہوں نے واضح طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کی غزہ پٹی پر جنگ ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام ثالثوں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔مسلم لیگ ن کے احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ سمیت حکومتی وفد جےیو آئی سربراہ سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچا اس موقع پر جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا جاسکتا، صوبائی اسمبلی کے حزب اختلاف کی تمام...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) پشاور کے 2 اہلکاروں کی شہادت کا سبب بننے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ایف بی آر کے مطابق دونوں اہلکار قومی مہم کے دوران ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 40D کے تحت قائم کردہ چیک پوسٹ پر کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔ پشاور میں ایف بی آر کی سینیئر قیادت، چیف کمشنر اور کمشنرز نے شہدا کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ ایف بی آر نے اپنے بیان میں گہرے...
سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی جانب سے رینجرز کو مقدمہ اندراج کا اختیار دینے سے متعلق دائر درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کردیا جبکہ جج نے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دینے پر بھی سخت ریمارکس دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات سے متعلق درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو رینجرز کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو کارروائی کا حکم دیا جائے اور شہریوں کا قتل عام روکا جائے۔ درخواستگزار کو جرائم کی روک تھام کی آفیشنل...
سٹی42: مسلم لیگ نون اور جمعیت علما اسلام نےآج خیبر پختونخوا اسمبلی میں "نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب" کوغیرآئینی قراردے دیا۔ دونوں جماعتیں عدالت سے رجوع کریں گی۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نےایک منتخب وزیراعلیٰ کی موجودگی میں خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی میں نئے "وزیراعلیٰ کے انتخاب" غیر آئینی قرار دینے کے ساتھ اس غیر آئینی عمل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ سیمنٹ سستاہوگیا مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور جمعیت علما اسلام کے رہنماؤں کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اس ملاقات میں وفاقی وزرا ، اعظم نذیر تارڑ امیرمقام،احسن اقبال کے ساتھ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، راشد...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے حکومتی وفد نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے میڈیا سیل سے ’ایکس‘ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزرا احسن اقبال، انجینئر امیر مقام اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران جے یو آئی (ف) سے مولانا لطف الرحمٰن، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ نے شرکت کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ فریقین نے اتفاق کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو افغان پالیسی پر از سرِ نو غور کرنا ہوگا اور جہاں دہشتگردی کے واقعات رونما ہوتے ہیں وہاں کے مقامی مشران، عوامی نمائندوں اور پارلیمنٹی اراکین کو اعتماد میں لے کر ہی مسئلے کا پائیدار حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول یہی واحد راستہ ہے جس سے اُس خطے میں افراتفری اور انتہا پسندی کا سدِ باب ممکن ہوگا۔تقریب کے آغاز میں سہیل آفریدی نے بانیِ پی ٹی آئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک عام پس منظر رکھنے والے کارکن کو، جس کے والد، بھائی یا چچا...
سٹی 42 : وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔ بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے. صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور انکی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا. دونوں رہنماؤں کی شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو ہوئی. سیمنٹ سستاہوگیا دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں جس پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو ناز...
پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کو مسترد کردیا۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنیئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ اسلام آباد: حکومتی وفد کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، عظم نذیر تارڈ شریک ملاقات میں مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد… pic.twitter.com/T5EcACRT4X — Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 13, 2025 ملاقات میں جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف...
سوشل میڈیا پر صرف ایک مختصر تلاش پر آپ کی فیڈ میں بیسیوں پوسٹس نظر آئیں گی جن میں 20 اور 30 کی دہائی کے افراد مختلف اقسام کی فیس لفٹ جیسا کہ منی، پونی ٹیل، ڈیپ پلین پر گفتگو کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین سخت گرمی میں چہرے کی جلد کو صحت مند کیسے رکھ سکتی ہیں؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ وقت گیا جب فیس لفٹ صرف عمر رسیدہ اور امیر افراد کے لیے مخصوص سمجھی جاتی تھی۔ اب نوجوانوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد اس بڑی سرجری کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ کچھ لوگ خوشی سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں سرجری سے پہلے بعد اور درمیان کا وہ مرحلہ...
تل ابیب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے موقع پر پہلی بار اسرائیلی پارلیمنٹ کی کارروائی پاکستان میں براہِ راست دکھائی گئی، ٹرمپ کے خطاب کے دوران ایک رکن پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا، اس دوران ایوان میں شور شرابا بھی کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہا اور اسرائیل نے وہ سب کچھ جیت لیا جو طاقت کے بل پر جیتا جاسکتا تھا، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے، یہ صرف جنگ کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی امید کا آغاز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ...
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد تازہ 100 فیصد ٹیرف کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے، تاہم چین نے اس بار امریکی مصنوعات پر نئے محصولات عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے) چینی وزارتِ تجارت کے مطابق امریکا کے اقدامات دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں۔ وزارت نے کہا کہ نایاب ارضی معدنیات پر برآمدی کنٹرول، عسکری استعمال کے خدشات کی وجہ سے لگائے گئے ہیں، یہ کوئی مکمل پابندیاں نہیں۔چین نے کہا کہ وہ تجارتی جنگ نہیں چاہتا، مگر اگر امریکا نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو چین مناسب جوابی اقدامات کرے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپوزیشن کے بائیکاٹ اور علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور ہونے کا انتظار کیے بغیر سہیل آفریدی کو قائدِ ایوان منتخب کرلیا۔ سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کیے۔ قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے آج خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے انتخاب سے قبل خطاب کیا، اپنی کارکردگی بیان کی اور استعفیٰ دینے کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟ اس کے بعد اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کھڑے ہوئے اور سوال کیا کہ اگر علی امین گنڈاپور کی کارکردگی اتنی اچھی تھی تو انہیں کیوں ہٹایا گیا؟ اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے قائدِ ایوان کے انتخاب...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 8 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں آئینی بینچ اور فل کورٹ پر سخت سوالات کیے گئے۔ اہم کیس کی سماعت کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی جب کہ جبکہ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ سماعت کے آغاز پر مختلف بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پہلے تعینات ججز پر مشتمل فل کورٹ اس کیس کی سماعت کرے۔ بینچ کی...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا ۔اپوزیشن نےانتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے چار امیدوار وں نے کاغذات جمع کرائے تھے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سہیل آفریدی ، جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا لطف الرحمان ، مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار شاہ جہان یوسف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان شامل تھے ۔ سپیکر نے نتیجہ سنایا کہ پی ٹی آئی کے امیدوارسہیل آفریدی 90...

جنگ بندی معاہدہ :حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ میں موجود تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو 2 مرحلوں میں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا، اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے اور قیدیوں کی 38 بسیں اسرائیل سے غزہ پہنچ گئیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حماس نے پیر کو غزہ میں موجود ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو کر دیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ یرغمالیوں کو دو مرحلوں میں رہا کیا گیا، دوسرے مرحلے میں 13 یرغمالیوں...

صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھیں: علی امین گنڈاپور
مستعفی وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بیٹھیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفی دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، باز آجائیں، ہماری پارٹی ہماری مرضی...
----فائل فوٹو کراچی کا کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے اجازت لینے پہنچ گیا۔دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں، درخواست گزار نے بتایا کہ میں کارپینٹر ہوں۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا پڑھیں آپ کی درخواست میں کیا لکھا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی وزیر نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شرم آتی ہے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے؟ کس کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی رینجرز...
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: اہم آئینی مقدمہ: سپریم کورٹ میں 26ویں ترمیم کے قانونی جواز پر بحث شروع سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار کے سابق صدور کے وکیل عابد زبیری نے دلائل پیش کیے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا کسی جماعت کا یہ حق بنتا ہے کہ بینچ ہٹا کر دوسرا بینچ بنایا جائے؟ کیا ہم پابند ہیں کہ بینچ...
خیبر پختونخواہ کے معروف گلوکار بابر خان خٹک نے افغانستان کے خلاف اپنا نیا نغمہ ’نمک حرام‘ جاری کر دیا ہے۔ یہ نغمہ حالیہ پاک افغان کشیدگی اور بعض افغان عناصر کی پاکستان مخالف پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے۔ نغمے میں افغان رویے پر تنقید کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے جذبات کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے، جس نے سننے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔ نغمے کے بول جذبات سے لبریز اور قومی جذبے سے سرشار ہیں، جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے ’قوم کی ترجمانی‘ قرار دیا ہے۔ ریلیز کے چند ہی گھنٹوں میں ’نمک حرام‘ کو ہزاروں بار دیکھا اور شیئر کیا گیا، جب کہ یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا...
—فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سے ہے۔سہیل آفریدی نے پشاور یونیورسٹی سے بی ایس اکنامکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر اور انصاف یوتھ وِنگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بھی رہے۔سہیل آفریدی نے 2024 کے ضمنی انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا تاہم اس دوران انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل رہی۔ یہ بھی پڑھیے اپوزیشن کل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف عدالت جائے گی: ڈاکٹر عباد اللّٰہ محمد سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب سہیل آفریدی صوبائی نشست پی کے 70 سے ن لیگ کے امیدوار بلاول آفریدی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ رکن...
—فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو کل تک سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے، ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے۔ محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہو گیا اس لیے امیدوار لائے۔محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا...
لاہور: افغان اشتعال انگیزی کے مؤثر اور بھرپور جواب پر پاک فوج کے حق میں خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بہادر، مدبر اور جرات مند قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج نے مشکل حالات میں جس پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس واضح عزم کی...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے سعودی عرب کی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اندرونی و بیرونی مسائل پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیرِاعلیٰ کو اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر ہونے والے ٹی ٹی اے پی کے اجلاس میں اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، محمد زبیر، علامہ احمد رضوی، ساجد ترین، زین...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے 4 امیدواروں میں مقابلہ ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور کررہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جہاں صوبے کے نئے قائدِ ایوان کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ وزارتِ اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک مدِمقابل ہیں۔ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے، جن میں سے 73 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوگا۔ موجودہ ایوان میں...
(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک جانب گورنر کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کے استعفے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف نے کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کے استعفے پر دستخطوں میں فرق کا اعتراض اٹھایا ہے، تاہم حکومت نے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے آج ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلپائن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دیا،...