WE News:
2025-11-28@08:22:16 GMT

نوجوان پلاسٹک سرجری کی طرف کیوں مائل ہو رہے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

نوجوان پلاسٹک سرجری کی طرف کیوں مائل ہو رہے ہیں؟

سوشل میڈیا پر صرف ایک مختصر تلاش پر آپ کی فیڈ میں بیسیوں پوسٹس نظر آئیں گی جن میں 20 اور 30 کی دہائی کے افراد مختلف اقسام کی فیس لفٹ جیسا کہ منی، پونی ٹیل، ڈیپ پلین پر گفتگو کر رہے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین سخت گرمی میں چہرے کی جلد کو صحت مند کیسے رکھ سکتی ہیں؟

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ وقت گیا جب فیس لفٹ صرف عمر رسیدہ اور امیر افراد کے لیے مخصوص سمجھی جاتی تھی۔ اب نوجوانوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد اس بڑی سرجری کی طرف راغب ہو رہی ہے۔

کچھ لوگ خوشی سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں سرجری سے پہلے بعد اور درمیان کا وہ مرحلہ جو اکثر تکلیف دہ اور سوجن سے بھرپور ہوتا ہے۔

یہ اب کوئی خفیہ طریقہ کار نہیں رہا۔، مشہور شخصیات جیسے کہ کرس جینر، کیٹ سیڈلر اور مارک جیکبز نے اپنی فیس لفٹس کے بارے میں کھلے عام بات کی ہے اور کئی دیگر کے بارے میں قیاس کیا جاتا ہے کہ وہ بھی یہ کروا چکے ہیں۔

فیس لفٹ کو ہمیشہ ایک ’آخری قدم‘ اور سب سے بڑی کاسمیٹک سرجری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے: چہرے کی جلد صحت مند کیسے؟ لیڈی ڈیانا کی بہو نے سارے راز کھول دیے

لیکن سوال یہ ہے کیا ہم ایک جعلی آن لائن دنیا میں اتنے غیر محفوظ ہو چکے ہیں کہ ہزاروں پاؤنڈ خرچ کر کے چہرے کی جلد کٹوانے لگے ہیں؟

یا ہم نے اتنے غیر سرجیکل علاج (جیسے بوٹوکس اور فلرز) کروا لیے ہیں کہ فیس لفٹ اگلا منطقی اور دیرپا قدم محسوس ہوتا ہے؟

کینیڈا کی ایملی کی کہانی، جواں عمری میں فیس لفٹ

ایملی کینیڈا کے شہر ٹورانٹو سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے 28 سال کی عمر میں ترکی میں سرجری کروائی تاکہ ایک ’اسنیچڈ لک‘ حاصل کیا جا سکے۔ مطلب تیز جبڑا، اونچی گال کی ہڈیاں اور فاکس آنکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک ساتھ 6 سرجریز کروائیں جن میں مڈ فیس لفٹ، لپ لفٹ اور رائنوپلاسٹی (ناک کی سرجری) بھی شامل تھیں۔

ان کے مطابق وہ مکمل بے ہوشی میں چلی گئیں، ڈاکٹر نے ان کا پسندیدہ گانا چلایا اور جب وہ جاگیں تو ان کا چہرہ اور ناک بدل چکے تھے۔

ایملی نے بتایا کہ شفایابی کا عمل طویل تھا چہرے کی کچھ جگہوں پر دوبارہ حس واپس آنے میں 6 ماہ لگے۔

مزید پڑھیں: کیا ٹوائلٹ سیٹ سے جنسی و دیگر بیماریاں لگ سکتی ہیں؟

کیا وہ دوبارہ کروائیں گی؟ وہ رک کر سوچتی ہیں کہ ان کی زندگی بدل گئی، وہ اب صحت مند ہیں، کم شراب پیتی ہیں، جلد کا خیال رکھتی ہیں اور پوری نیند لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید آج اگر مجھے معلوم ہوتا کہ مجھے کیا حاصل ہوگا تو شاید میں سرجری نہ کرواتی۔

لیکن پھر وہ کہتی ہیں کہ میں صرف خود کا بہترین ورژن بننا چاہتی تھی اور مجھے لگتا ہے اب میں وہی ہوں۔

فیس لفٹ کے رجحان میں اضافہ

برٹش ایسوسی ایشن آف ایسیتھٹک پلاسٹک سرجنز کے مطابق پچھلے 12 مہینوں میں فیس لفٹس کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ عمر کے لحاظ سے ڈیٹا موجود نہیں لیکن سرجنز کا کہنا ہے کہ عمر کا دائرہ بدل رہا ہے۔

امریکا میں بھی یہی رجحان دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر جین زی (45-60 سال) کی عمر کے افراد میں۔

یہ بھی پڑھیے: 3 ہزار سال قبل یورپی باشندوں کی رنگت کیسی ہوتی تھی؟

صدر برٹش ایسوسی ایشن آف ایسیتھٹک پلاسٹک سرجنز نورا نیوجنٹ کے مطابق وزن کم کرنے والی دوائیوں کی مقبولیت بھی ایک وجہ ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان دوائیوں سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے جس سے جلد ڈھیلی پڑ سکتی ہے اور فیس لفٹ اس میں مدد دیتی ہے۔

لیکن وہ خبردار کرتی ہیں کہ یہ ایک بڑی سرجری ہے جو صرف مستند، رجسٹرڈ پلاسٹک سرجن سے کروانی چاہیے۔

فیس لفٹنگ کیسے کی جاتی ہے؟

برسٹل کے سرجن سائمن لی بتاتے ہیں کہ اب فیس اور نیک لفٹ بغیر جنرل اینستھیزیا کے کلینک میں کیا جا سکتا ہے۔

وہ چھوٹے کٹ لگاتے ہیں اور جلد، چکنائی اور پٹھوں کی تہوں تک پہنچ کر چہرے کو دوبارہ ترتیب دیتے ہیں۔

سرجری 4 گھنٹے تک چلتی ہے لیکن کلائنٹ جاگ رہا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا سن اسکرین کا زیادہ استعمال ہڈیاں ٹوٹنے کا سبب بن سکتا ہے؟

وہ کہتے ہیں کہ یہ صنعت کے لیے ایک دلچسپ وقت ہے کیوں کہ پہلے صرف جبڑے اور گردن پر توجہ دی جاتی تھی لیکن اب چہرے کے اوپری حصے (جہاں عمر کے آثار جلدی نظر آتے ہیں) پر بھی کام ہوتا ہے۔

خطرات اور لاگت

فیس لفٹ کی قیمت 15 سے 45 ہزار پاؤنڈ تک ہو سکتی ہے۔ خصوصاً ترکی اور چند دیگر ممالک میں بعض کلینکس یہ 5 ہزار پاؤنڈ میں بھی کردیتے ہیں۔

لیکن ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ فیس لفٹ میں خطرات ہوتے ہیں جیسے کہ خون جمنا، انفیکشن، اعصابی نقصان اور بال جھڑنے کے مسائل۔

جولیا گلینڈو کی کہانی

34 سالہ جولیا نے چہرے کی ساخت میں عدم توازن دور کرنے کے لیے ترکی میں 6 ہزار پاؤنڈ میں فیس لفٹ کروائی۔ حالانکہ ان کے دوستوں کو کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا تھا، وہ کہتی ہیں کہ میں نے تحقیق کی، اکیلی گئی، زبان نہیں آتی تھی اور سرجری کے بعد 2 دن ہسپتال میں رہی۔ میں اتنی سوجی ہوئی تھی کہ دیکھ بھی نہیں سکتی تھی۔

ماہرین کی رائے

ڈاکٹر کرستی گاربیٹ جسمانی تاثر پر تحقیق کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم خود کو ویڈیو کالز، سوشل میڈیا اور فلٹرز کے ذریعے مسلسل دوسروں سے موازنہ کرتے ہیں جو کچھ ہم دیکھتے ہیں وہ حقیقت نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیے: کیا بار بار اعضا کی پیوندکاری سے انسان امر ہو سکتا ہے؟شی جن پنگ اور پیوٹن کےدرمیان غیر متوقع گفتگو

مشہور شخصیات اگرچہ کھل کر بات کر رہی ہیں لیکن یہ رجحان ان سرجریز کو ’نارمل‘ بنا رہا ہے جو تشویش ناک ہے۔

مشہور شخصیات کی رائے

کیرولین اسٹینبری (Real Housewives of Dubai کی میزبان) نے 47 سال کی عمر میں فیس لفٹ کروائی۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں 60 کی عمر تک انتظار کیوں کروں، میں ابھی خوبصورت دکھنا چاہتی ہوں۔

ماہرین کا انتباہ

بیلجیم کے پلاسٹک سرجن الیکسس ورپیل کہتے ہیں کہ اگر کوئی 20 سال کی عمر میں فیس لفٹ کرواتا ہے اور یہ 10-15 سال تک چلتی ہے تو 60 سال کی عمر تک وہ 3 بار یہ سرجری کروائے گا جو چہرے کے لیے بہت بڑا بوجھ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جواں عمری میں فیس لیفٹ چہرے کی لفٹنگ فیس لفٹ فیس لفٹنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فیس لفٹ فیس لفٹنگ میں فیس لفٹ سال کی عمر کے مطابق انہوں نے چہرے کی ہوتا ہے کہ میں کے لیے

پڑھیں:

نوشین شاہ نے حجاب کیوں چھوڑا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے اپنے حجاب اتارنے کی وجہ بتادی۔

نوشین شاہ نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں اپنی روحانی تبدیلی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

نوشین شاہ نے بتایا کہ ایک خواب نے انہیں حجاب پہننے کی طرف مائل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خواب میں ایک آواز سنی جو کہہ رہی تھی کہ اگر تم نے سر نہ ڈھانپا تو فرشتے تمہیں چھوڑ جائیں گے۔ خواب سے جاگتے ہی میں نے دوپٹہ اٹھا کر پہن لیا اور تقریباً چار ماہ تک باقاعدگی سے حجاب کرتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ میں شوٹس پر بھی اور گھر پر بھی ہر وقت حجاب پہنتی تھیں لیکن پھر انہیں محسوس ہوا کہ وہ دوہری زندگی گزار رہی ہوں۔

اداکارہ کے مطابق اسی احساس نے انہیں کنفیوژن میں مبتلا کیا جس کے بعد وہ سوچنے پر مجبور ہوئیں اور آخر کار حجاب اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اللہ سے معافی مانگی اور حجاب ہٹا دیا حالانکہ میں اسے خوبصورتی سے اسٹائل بھی کرتی تھی اور پہننا بھی اچھا لگتا تھا۔

روحانیت پر بات کرتے ہوئے نوشین شاہ نے بتایا کہ وہ اللہ سے دعا کرتی تھیں کہ انہیں نماز کی طرف راغب کرے، میں نے دعا کی کہ یا اللہ مجھے اپنی طرف بلا اور اگر تو مجھ سے محبت کرتا ہے تو مجھے نماز کی طرف لے آ۔ اللہ نے میری دعا قبول کی اور اب میں باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں۔

نوشین شاہ نے کہا کہ یہ میری ذاتی بہتری کے لیے ہے۔ نماز نظم پیدا کرتی ہے، برائیوں سے بچاتی ہے اور انسان کو کئی نقصانات سے محفوظ رکھتی ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • نورمقدم کیس: جسٹس باقرنجفی کے فیصلے پر ردعمل کیوں ؟
  • کچے کے ڈاکوؤں سے تاوان کی ادائیگی کے بعد نوجوان واپس گھر پہنچ گیا
  • شرمیلا فاروقی کو پارلیمنٹ لاجز کا ماحول جیل جیسا کیوں لگا؟
  • زخمی کوبرا کو 2 گھنٹے کی سرجری اور 80 ٹانکوں سے بچا لیا گیا
  • ایک نئی تحقیق نے نوجوان نسل کو والدین کے لعن طعن سے بچالیا
  • پی ٹی آئی 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیوں نہ کر سکی؟
  • چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟
  • محرابپور،گیس سلنڈردھماکا،نوجوان زخمی
  • یہ تقسیم کیوں ؟
  • نوشین شاہ نے حجاب کیوں چھوڑا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی