وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لطف الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما لطف الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے، پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، پتا نہیں ان کو کیوں جلدی ہے۔
لطف الرحمان نے کہا کہ گورنر نے علی امین گنڈاپور کو تصدیق کے لیے بلایا ہے، نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرانا وزیراعلیٰ تو کام کرسکتا ہے۔
پشاور خیبر پختو نخوا میں نیا سیاسی بحران‘ تحریک.
انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے کہنے پر ہم نے کاغذات جمع کیے لیکن اجلاس کا بائیکاٹ کیا، گورنر کا خط جب آیا تب ہمیں معلوم ہوا کہ استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہو پھر نیا وزیراعلیٰ منتخب ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لطف الرحمان نے کہا
پڑھیں:
بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
فائل فوٹونیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔