خیبر پختونخواہ کے معروف گلوکار بابر خان خٹک نے افغانستان کے خلاف اپنا نیا نغمہ ’نمک حرام‘ جاری کر دیا ہے۔ یہ نغمہ حالیہ پاک افغان کشیدگی اور بعض افغان عناصر کی پاکستان مخالف پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے۔ نغمے میں افغان رویے پر تنقید کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے جذبات کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے، جس نے سننے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔

نغمے کے بول جذبات سے لبریز اور قومی جذبے سے سرشار ہیں، جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے ’قوم کی ترجمانی‘ قرار دیا ہے۔ ریلیز کے چند ہی گھنٹوں میں ’نمک حرام‘ کو ہزاروں بار دیکھا اور شیئر کیا گیا، جب کہ یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کے ویوز، تبصروں اور تعریفی پیغامات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پختونخواہ کے مشہور گلوکار بابر یوسفزئی نے افغانستان کے خلاف اپنا نغمہ نمک حرام جاری کردیا۔ جو کہ مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہا ھے???? pic.

twitter.com/nKVnNq6LUK

— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) October 12, 2025

سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے اس نغمے کو وطن سے محبت کا بھرپور اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ بابر خان خٹک کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ 11 اکتوبر کی شب پاکستان اور افغانستان کی حالیہ تاریخ کی شدید ترین جھڑپیں ہوئیں۔ پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں کا آغاز افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کی کئی بارڈر چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ سے ہوا جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف افغان طالبان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا بلکہ افغانستان کے اندر کئی ایسے ٹھکانوں کو تباہ کیا جہاں سے دہشتگرد پاکستان بھیجے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جھڑپیں، پس منظر کیا ہے؟

پاکستان نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں، لیکن اگر ہمارے امن کے جذبے کو کمزوری سمجھا جائے تو ہمیں اپنی دفاعی پالیسی میں واضح اور متوازن ردعمل دینا ہوگا۔ پاکستان کو نہ دبایا جا سکتا ہے، نہ جھکایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان پاک افغان بارڈر نمک حرام

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان پاک افغان بارڈر

پڑھیں:

سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں

خیبر پختونخوا اسمبلی نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کر لیا ہے۔ سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی کی کارروائِی کو ’غیر آئینی‘ قرار دیتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کو ’غیر آئینی‘ قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کا اعلان کیا ہے۔ اور سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں ایک پرجوش تقریر میں عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ’نہیں مروں گا، اب کسی جنگ میں یہ سوچ لیا، میں اب کی بار عشق عمران میں مارا جاؤں گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر منتخب، ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائے گا، نومنتخب وزیراعلیٰ کا پہلا خطاب

سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر ردعمل دیتے نظر آتے ہیں۔ مطیع اللہ جان نے لکھا کہ سہیل آفریدی کا 90 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے بطور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ انتخاب کسی فردِ واحد کی نہیں مگر جمہوریت اور سیاسی عمل کی کامیابی ہے۔ اس کے باوجود ایک مضبوط پیغام یہ بھی ہے کہ کسی فرد کو قید رکھا جا سکتا ہے مگر سوچ کو نہیں۔

سھیل آفریدی کا 90 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے بطور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ انتخاب کسی فردِ واحد کی نہیں مگر جمہوریت اور سیاسی عمل کی کامیابی ہے۔ اسکے باوجود ایک مضبوط پیغام یہ بھی ہے کہ کسی فرد کو قید رکھا جا سکتا ہے مگر سوچ کو نہیں۔ pic.twitter.com/OjHjLF9wwG

— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) October 13, 2025

سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تو پوری قوم سے معافی مانگوں گا، ان کی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مہوش قمس نے سوال کیا کہ سہیل آفریدی  تو وزیر اعلیٰ بن گئے، کیا فیاض الحسن چوہان صاحب قوم سے معافی مانگیں گے؟

سہیل آفریدی تو وزیر اعلیٰ بن گئے
کیا فیاض الحسن چوہان صاحب قوم سے معافی مانگیں گے؟ pic.twitter.com/kGWtj8EmBB

— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) October 13, 2025

ثاقب بشیر نے کہا کہ جیل میں بیٹھے شخص نے نظام کو ایک نکتے پر شکست دے دی۔ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے کھل کر مخالفت نا کی جاتی تو یہ تبدیلی روٹین کی ہوتی جب یہ کہا گیا وفاقی وزراء کی جانب سے کہ ہم نہیں بننے دیں گے اس کے بعد سہیل خان آفریدی کا وزیراعلی بننا نظام کے لیے شکست ہے۔

جیل میں بیٹھے شخص نے نظام کو ایک نکتے پر شکست دے دی اگر وفاقی حکومت کی جانب سے کھل کر مخالفت نا کی جاتی تو یہ تبدیلی روٹین کی ہوتی جب یہ کہا گیا وفاقی وزراء کی جانب سے کہ ہم نہیں بننے دیں گے اس کے بعد سہیل خان آفریدی کا وزیراعلی بننا نظام کے لئے شکست ہے pic.twitter.com/DHljvyqrUW

— Saqib Bashir (@saqibbashir156) October 13, 2025

وجاہت سمیع نے نجم سیٹھی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان نے جیل سے ہی پوری بساط پلٹ دی ہے، ایک خطرناک حد تک ذہین چال چلی ہے۔ سہیل اَفریدی کا انتخاب سیاسی شطرنج کی ماسٹر اسٹروک ہے۔

عمران خان نے جیل سے ہی پوری بساط پلٹ دی ہے، ایک خطرناک حد تک ذہین چال چلی ہے۔ سہیل اَفریدی کا انتخاب سیاسی شطرنج کی ماسٹر اسٹروک ہے !نجم سیٹھی pic.twitter.com/rEJ7uD3Zas

— Wajahat Sami (@Wajahat_PTI_) October 12, 2025

مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے لکھا کہ عمران خان جسے بھی وزیراعلیٰ لگاتا ہے وہ میڈل کلاس ہوتا ہے مگر جب اس کی چھٹی ہوتی ہے تو وہ ایلیٹ کلاس بن چکا ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی والے اس کے آنے اور جانے دونوں پر جشن مناتے ہیں۔ کمال لوگ ہیں یہ۔

عمران خان جسے بھی وزیراعلٰی لگاتا ہے وہ میڈل کلاس ہوتا ہے مگر جب اس کی چھٹی ہوتی ہے تو وہ ایلیٹ کلاس بن چکا ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی والے اس کے آنے اور جانے دونوں پر جشن مناتے ہیں۔ کمال لوگ ہیں یہ

— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) October 13, 2025

مونس الٰہی نے لکھا کہ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلٰی سہیل آفریدی کی کامیابی آمریت کے خلاف جمہوریت کی شاندار کامیابی ہے۔ اس وزیراعلٰی کا انتخاب کسی پرچی کا نہیں عوام کی حمایت اورعمران خان کے نوجوان اور حقیقی گراس روٹس لیڈرشپ میں اعتماد کا نتیجہ ہے۔

خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلٰی سہیل آفریدی کی کامیابی آمریت کے خلاف جمہوریت کی شاندار کامیابی ہے۔ اس وزیراعلٰی کا انتخاب کسی پرچی کا نہیں عوام کی حمایت اور PM عمران خان کے نوجوان اور حقیقی گراس روٹس لیڈرشپ میں اعتماد کا نتیجہ ہے۔

— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) October 13, 2025

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ سہیل آفریدی کے انتخاب کا مطلب عمران خان کی جلد رہائی ہے۔ اس لیے شہباز گل کے مارشل لاء لگنے کے خدشات درست معلوم ہوتے ہیں۔

سہیل آفریدی کے انتخاب کا مطلب عمران خان کی جلد رہائی ہے۔

اس لئے ڈاکٹر شہباز گل کے مارشل لاء لگنے کے خدشات درست معلوم ہوتے ہیں۔

میری خواہش ہے کہ مارشل لاء لگائیں تا کہ ایک ہی بار یہ مسئلہ حل ہوجائے کہ پاکستان میں حکومت عوام کے نمائندوں کی ہوگی یا ملازموں کی جنہیں عوام تنخواہ…

— Jimmy Virk – Imranian ???????? (@JimmyVirkk) October 13, 2025

احمد وڑائچ نے لکھا کہ ’ہم وزیراعلٰی نہیں بننے دیں گے‘ والے گینگ کا اب کیا ہو گا۔

"ہم وزیراعلٰی نہیں بننے دیں گے" والے گینگ کا اب کیا ہو گا ؟؟؟ pic.twitter.com/djVRNYacmX

— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) October 13, 2025

سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ فوجی آپریشنز کسی مسئلے کا حل نہیں، عمران خان آپریشن کے خلاف ہیں، ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائے گا، آج تک فیصلے بند کمروں میں ہوئے اس لیے حالات ٹھیک نہیں، حالات میں بہتری کے لیے مشران کو اعتماد میں لینا ہوگا اور افغان پالیسی پر نظرثانی کرنی ہوگی، عمران خان کے دور میں افغانستان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں رہا، افغانوں کو 40 سال بعد دھکے دے کر نکال رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبرپختونخوا سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور عمران خان

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں
  • پاوری گرل شو میں انٹری کے دوران لڑکھڑا گئیں، ویڈیو وائرل
  • دانانیر مبین پھر ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑا گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • پاکستان اور افغانستان کے حالیہ بگڑتے تعلقات
  • ایس ایم ٹی اے نے پنک اسکوٹیز کی تقسیم سے متعلق زیر گردش افواہوں کا نوٹس لے لیا
  • کرینہ کپور کا نیا ورزش سوشل میڈیا پر وائرل، اس کے فائدے کیا ہیں؟
  • ٹی ایل پی کو اہل غزہ سے کوئی ہمدردی نہیں، احتجاج مذہبی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے، سوشل میڈیا پر بحث
  • ’غزہ جل رہا تھا تو خاموشی، اب احتجاج کیوں؟‘، سوشل میڈیا صارفین کا ٹی ایل پی پر اعتراض
  • نوبل انعام سے محرومی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاموشی، مگر سوشل میڈیا پر طوفان