گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کی افغان جارحیت کی شدید مذمت‘ پاک فوج کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور/ لاہور/ کراچی/ کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا، گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب ، سندھ و بلوچستان نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی اور افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت،عزم اور وقار کی علمبردار ہے ، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرأت دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں، ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے، افغان جارحیت کے جواب پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے،کمزوری کی علامت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، امن چاہتے ہیں مگر پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افغانستان کی جارحیت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے دہشت گرد حملے ناقابلِ برداشت ہیں، افغان قیادت دہشت گرد عناصر کے خلاف عملی اقدامات کرے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام کے ساتھ ہمیشہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا، افغانستان کو پاکستان کے صبر و تحمل کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوشل میڈیا کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام میں افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی اورخطے کے استحکام کے لیے ایک خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام معصوم جانوں کے لیے خطرہ ہیں اور ہمسائیگی کے تعلقات کی روح کو کمزور کرتے ہیں۔ گورنر کے پی نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ ذمے داری، تحمل اورعزم کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، اور ہماری افواج وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور ثابت قدمی کے ساتھ پہرا دیتی رہیں گی۔ اس نازک موقع پر ہمیں سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ یکجا ہونا چاہیے، خیبرپختونخوا کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں اور انہیں مکمل حمایت حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور باہمی احترام کوترجیح دی۔لیکن قومی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتا ممکن نہیں۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا سرحد پار دہشتگرد گروہوں کی موجودگی سنگین مسئلہ ہے۔افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ ایسی سرگرمیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔سرفراز بگٹی نے باور کرایا کہ۔پاک فوج ہر جارحیت کا دوٹوک اور مؤثر جواب دینا جانتی ہے۔عوام پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے افغان فورسز کو منہ توڑ جواب دینے پرپاک فوج کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا، ان کاکہنا تھاکہ پاک فوج نے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔گورنر پنجاب کاکہنا تھاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیرت مند پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ افغان جارحیت افغانستان کی کہ پاکستان کہا کہ پاک پاک فوج کو نے افغان کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی آئندہ سربراہی سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین تعلقات پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی شنگھائی تعاون تنظیم