پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی اسپیکرز اجلاس کا تیسرا دور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا، جس کے اعلامیے میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پُرامن حل، علاقائی تعاون کے فروغ، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور پارلیمانی روابط کے استحکام پر زور دیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق تینوں برادر ممالک نے تاریخ، ثقافت اور اقدار کے اشتراک کو اپنی دوستی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی، تجارتی، سائنسی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اقوامِ متحدہ، او آئی سی، ای سی او، ڈی 8 اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

Group photo of the Speaker of the National Assembly of Pakistan, Sardar Ayaz Sadiq, with the Speakers and Parliamentarians of the Republic of Azerbaijan and the Republic of Türkiye attending the Third Trilateral Meeting of the Speakers of the Parliaments of Pakistan, Azerbaijan,… pic.

twitter.com/fpSX9X3aBt

— National Assembly ???????? (@NAofPakistan) October 13, 2025

تینوں ممالک نے پارلیمانی کمیٹیوں، فرینڈشپ گروپس اور عملے کے مابین روابط بڑھانے، تربیتی پروگرامز شروع کرنے اور نوجوانوں کے تبادلہ پروگرامز کے فروغ پر اتفاق کیا، آئندہ سہ فریقی اجلاس 2026 میں آذربائیجان میں منعقد ہوگا۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر تجزیہ کا کہنا تھا کہ سہ فریقی اسپیکرز اجلاس دراصل اُس وسیع تر پارلیمانی تعاون کا تسلسل ہے جس کی بنیاد چند برس قبل 6 ملکی سطح پر رکھی گئی تھی البتہ ایران، ازبکستان اور افغانستان کی غیر شمولیت کے باعث فی الوقت یہ تعاون 3 ممالک تک محدود ہے۔

’اس اجلاس کا مقصد پارلیمانی سطح پر علاقائی استحکام، پائیدار ترقی، اور عوامی روابط کا فروغ دینا ہے۔‘

مزید پڑھیں: ترکیہ اور آذربائیجان کے اسپیکرز کی صدر زرداری سے ملاقات، سہ فریقی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر خلیل نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین پہلے ہی گہرے تعلقات موجود ہیں، جبکہ پاکستان کو شامل کر کے اس تعاون کو ایک ’تذویراتی پارلیمانی مثلث‘ کی شکل دی جا رہی ہے۔

 اجلاس کے ذریعے نہ صرف قانون سازی کے تجربات کا تبادلہ ہوا بلکہ تینوں ممالک کے درمیان پارلیمانی فرینڈشپ گروپس، میڈیا کوآرڈینیشن اور قانون سازی میں ہم آہنگی کے نئے راستے کھلے ہیں۔

’اسپیکرز اجلاس کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ پارلیمنٹری فورم کو دنیا میں خاص طور پر اس خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لیے استعمال کیا جائے، یہاں ترقی اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک تنازعات ختم نہ ہوں اور امن نہ ہوں۔‘

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی آذربائیجان کی اسپیکر ملی مجلس سے ملاقات

حافظ طاہر خلیل کے مطابق افغانستان کو بھی دوبارہ اس سہ فریقی اجلاس میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ اگر بنگلہ دیش بھی اس میں شامل ہو جائے تو اس سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہو گی۔

’پاکستان میں اور ترکیہ میں فرینڈشپ گروپس ہیں لیکن آذربائیجان میں فرینڈشپ گروپ نہیں ہے، فرینڈشپ گروپ جب نچلی سطح پر بیٹھیں گے ان کی میٹنگز ہوں گی ان کی کمیٹیاں بنیں گی تو عوام کے مسائل حل ہوں گے۔‘

اجلاس میں پارلیمنٹری میڈیا کوارڈینیشن بڑھانے پر بھی زور دیا گیا، حافظ طاہر خلیل نے کہا کہ اس وقت ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین ایسے تعلقات ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والوں کو ایک دوسرے کے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دینگے، آذربائیجان

’اگر پاکستان بھی اس میں شامل ہو جائے تو پاکستانی بھی بغیر ویزہ ترکیہ اور آذربائیجان جا سکیں گے، اس طرح اس اسپیکرز اجلاس میں دیگر ممالک کی شرکت سے بیرون ممالک سفر کرنے والوں کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔‘

حافظ طاہر خلیل کے مطابق اس اجلاس کی اہم کامیابی کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے واضح مؤقف ہے، جس سے پاکستان کو ایک مضبوط سفارتی کامیابی ملی ہے، اجلاس کا اعلامیہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم دنیا کے اہم پارلیمانی ادارے مشترکہ موقف کے ساتھ عالمی فورمز پر اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

’آئندہ مرحلے میں ایران اور وسطی ایشیائی ممالک کو شامل کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں تاکہ یہ فورم ایک علاقائی پارلیمانی اتحاد کی شکل اختیار کر سکے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان اسپیکر قومی اسمبلی اسلام اباد افغانستان امن ایاز صادق بنگلہ دیش پارلیمانی اتحاد پاکستان تاریخ تذویراتی پارلیمانی مثلث ثقافت حافظ طاہر خلیل سہ فریقی اسپیکرز اجلاس

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی اسلام اباد افغانستان ایاز صادق بنگلہ دیش پارلیمانی اتحاد پاکستان تاریخ ثقافت حافظ طاہر خلیل سہ فریقی اسپیکرز اجلاس ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اسپیکرز اجلاس ذربائیجان کے کے مابین اجلاس کا

پڑھیں:

ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفود کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ

ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفود نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران کامیاب آپریشنز، قبل ازوقت انتباہی نظام اور 30لاکھ سے زائد افراد کے بروقت انخلا پربریفنگ دی۔

ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمان کے اسپیکرز کی قیادت میں مشترکہ وفد نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا۔

ترکیہ کے گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی اسپیکر  صاحبا غفوروا نے وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

اس موقع پر پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق وفود کے ہمراہ موجود تھے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو پاکستان کے فعال ڈیزاسٹر مینجمنٹ فریم ورک پر بریفنگ دی اور ادارے کے مرکزی کردار، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بروقت پیشگی انتباہی نظام کے حوالے سے اراکین کو آگاہ کیا۔

High-Level Parliamentary Delegations from Türkiye and Azerbaijan Visit NDMA’s National Emergencies Operation Center.National Disaster Management Authority (NDMA) hosted two high-level parliamentary delegations from Türkiye and Azerbaijan today at its (NEOC), NDMA HQs. pic.twitter.com/OAkiUQ8KcH

— APP (@appcsocialmedia) October 13, 2025

وفد کو این ڈی ایم اے کی علاقائی تعاون بڑھانے کی کوششوں، معلوماتی تبادلوں، تربیتی ورکشاپس اور بین الاقوامی مشقوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مو ن سون 2025 کے دوران کامیاب آپریشنز، قبل از وقت انتباہی نظام اور 30 لاکھ سے زائد افراد کے بروقت انخلا پر بریفنگ دی۔

ترکیہ اور آذربائیجان کے وفود نے این ڈی ایم اے کے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور قومی استعداد بڑھانے کے عزم کو سراہا۔

دونوں ممالک نے پاکستان کے ساتھ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن، صلاحیت میں اضافہ اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • آصف علی زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات
  • صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات
  • برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں نیا باب رقم، پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز اجلاس اختتام پذیر
  • ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفود کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ
  • ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلی سطح کے پارلیمانی وفود کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ
  • ترکیہ اور آذربائیجان کے اسپیکرز کی صدر زرداری سے ملاقات، سہ فریقی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی تعاون منفرد ہے. سردار ایاز صادق
  • پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی تعاون منفرد اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، سردار ایاز صادق
  • تیسراسہ فریقی سپیکرز اجلاس، ترکیہ کی گرینڈ اسمبلی کے سپیکر پاکستان پہنچ گئے