سونے کی قیمت عالمی سطح پر تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
عالمی سطح پر تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی اقتصادی اور جغرافیائی غیریقینی صورتحال کے باعث ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خریدنا شروع کر دیا ہے۔
امریکی فیڈرل ریزَرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات بھی سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 2025ء میں اب تک سونے کی قیمت عالمی سطح پر 52 فیصد بڑھ چکی ہے جبکہ 2024ء میں سونے کی قیمت میں عالمی سطح پر 27 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت عالمی سطح پر
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔