پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مشتعل لوگوں کا ایکواڈور کے صدر پر مبینہ قاتلانہ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ایکواڈور میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی پُرتشدد احتجاجی لہر کے دوران صدر ڈینیئل نوبوآ پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا، تاہم وہ محفوظ رہے۔
منگل کے روز ایکواڈور کی وزیرِ ماحولیات و توانائی اینیس مانزانو نے بتایا کہ صدر نوبوآ کی گاڑی پر اُس وقت حملہ ہوا جب وہ صوبہ کانیار میں ایک تقریب کے لیے جا رہے تھے۔ تقریباً 500 افراد نے صدر کے قافلے کو گھیر لیا اور پتھراؤ کیا۔ گاڑی پر گولیوں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔
وزیر کے مطابق، صدر نوبوآ محفوظ ہیں جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی گاڑی پر فائرنگ کرنا، پتھراؤ کرنا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا ایک مجرمانہ عمل ہے۔ ہم ایسی حرکات کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیے ایکواڈور میں صدارتی امیدوار قاتلانہ حملہ میں ہلاک
صدر کے دفتر کے مطابق، گرفتار افراد پر دہشتگردی اور اقدامِ قتل کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔ تاہم خبر رساں ادارے رائٹرز نے یہ واضح کیا کہ وہ اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکے کہ آیا واقعی فائرنگ ہوئی تھی یا نہیں۔
دوسری جانب، قومی مقامی فیڈریشن نے الزام لگایا کہ حکومت کے حامی عناصر اور سیکیورٹی فورسز نے صدر کی آمد کے وقت مظاہرین پر حملہ کیا۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بزرگ خواتین سمیت کئی مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کم از کم 5 افراد کو بلاجواز گرفتار کیا گیا۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روایتی لباس میں ملبوس ایک خاتون کو پولیس اہلکاروں نے گرفتار کر رکھا ہے۔
یہ مظاہرے ڈیزل کی سبسڈی ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد شروع ہوئے تھے، جنہیں 16 دن ہو چکے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ سبسڈی ختم کرنے سے عام لوگوں، کسانوں اور مقامی طبقات کی زندگی مزید مہنگی ہو جائے گی۔
صدر نوبوآ نے ستمبر کے وسط میں ایک ایگزیکٹو حکم نامے کے ذریعے ڈیزل سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے نتیجے میں حکومت نے مختلف صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
حکومت کا موقف ہے کہ اس فیصلے سے سالانہ 1.
یہ بھی پڑھیے برطانیہ میں مہنگائی میں ایک اور غیر متوقع اضافہ، معاشی خدشات بڑھ گئے
صدر نوبوآ، جو اپریل 2025 میں دوبارہ منتخب ہوئے تھے، جرائم کے خلاف سخت پالیسیوں کے حامی ہیں اور وہ بارہا فوج اور پولیس کو ایمرجنسی اختیارات دے چکے ہیں۔
وزیردفاع جیان کارلو لوفرے دو نے ایک تصویر شیئر کی جس میں 37 سالہ صدر نوبوآ زخمی گاڑی کے پاس سن گلاسز پہنے کھڑے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ یہ صدر رکنے والا نہیں، اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ ملک بھی نہیں رکے گا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے کنارے کھڑے لوگ پتھر پھینک رہے ہیں جبکہ گاڑی کی کھڑکیوں پر دراڑیں پڑی ہوئی ہیں۔ ایک اور تصویر میں گاڑی کی شیشے مکمل طور پر ٹوٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔