Jasarat News:
2025-10-14@19:34:24 GMT

ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم ڈیجیٹلائزکرنے کافیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: صوبہ پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے ان کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 38 الیکٹرانک ٹال پلازوں پر موٹروے طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہو گا۔اجلاس میں صوبہ بھر میں سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔5 بڑے روڈز کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے لیے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ 54 برج، 142 چھوٹے پل اور 858 سڑکیں بحال کی جا چکی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے نئے بننے والے تمام روڈز پر سولر لائٹس لگانے کا حکم دیا اور لاہور کی بیوٹی فکیشن پراجیکٹس کی منظوری بھی دی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پلازوں پر

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا پہلا جدید ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ

سٹی42:  پنجاب حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے میں پہلا ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد دہشتگردی، منظم جرائم اور ڈیجیٹل خطرات کی بروقت نشاندہی اور مؤثر نگرانی کو ممکن بنانا ہے۔

پراجیکٹ کے لیے 33 کروڑ 44 لاکھ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جسے دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے لیے 20 کروڑ 44 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے 13 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیا سال نیا آغاز ، کیش  ختم ، صرف آن لائن پیمنٹ، کیو آر کوڈ ایکٹو  کر دیا گیا

جدید سسٹم کے تحت ہائی پروفائل افراد، تنظیموں اور ممالک کی ڈیجیٹل پروفائلنگ کی جائے گی۔دنیا بھر کے عالمی خطوں، موضوعات اور اہم واقعات سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔منصوبے میں ویڈیو اینالٹکس، اوپن سورس انٹیلی جنس، اور ڈیٹا آرکائیونگ کے جدید ترین فیچرز شامل ہوں گے۔
یہ سسٹم پنجاب انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا حصہ ہوگا اور اس کے ذریعے نہ صرف داخلی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خطرات کا قبل از وقت سراغ لگایا جا سکے گا۔حکام کے مطابق ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم سے دہشتگردی، سائبر کرائمز، اور دیگر منظم جرائم کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگی، جس سے سیکیورٹی اداروں کو عملی اقدامات میں مدد ملے گی۔

بورڈآف ریونیو کا غیربینکاری ذرائع سےجائیدادکی خریدپرجرمانےعائدنہ کرنےکا انکشاف

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے مکمل ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ
  • پنجاب میں ٹول پلازوں پرچی سسٹم ختم ، ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ
  • پنجاب میں ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ
  • پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ
  • پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم، مکمل ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا پہلا جدید ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب کےتما م ٹال پلازوں پرپرچی ختم،مکمل ڈیجیٹلائزیشن کافیصلہ
  • خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ پرچی نہیں،فرشی ہے،عظمیٰ بخاری
  • پاکستان کی ادویات کی برآمدات 30بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے،وزیر صحت