شہداء نے اپنے لہو کا نذرانہ دیکر دین حق کی پاسداری کی، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
جیکب آباد میں مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سات اکتوبر وہ دن ہے جب عرب و مسلم حکمرانوں کی قبلۂ اوّل سے خیانت کے مقابلے میں، خدا کے عاشقوں نے اسرائیلی ظلم و استکبار کیخلاف ایک عظیم تحریک کا آغاز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہدائے راہ حق نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دین حق کی پاسداری کی۔ ان شہداء کا پاکیزہ خون یزیدیت کی ذلت و رسوائی کا باعث بنا۔ شہداء ہمارے محسن ہیں، ہم ان کے مشن اور مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر اللہ بخش میرالی کی قیادت میں وحدت یوتھ ونگ اور آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں شہدائے سانحہ شبِ عاشور جیکب آباد کی دسویں برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی لبیک یا رسول اللہ ﷺ ریلی اور عظمتِ شہداء کانفرنس کے انتظامات و دعوتی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سات اکتوبر وہ دن ہے جب عرب و مسلم حکمرانوں کی قبلۂ اوّل سے خیانت کے مقابلے میں، خدا کے عاشقوں نے اسرائیلی ظلم و استکبار کے خلاف ایک عظیم تحریک کا آغاز کیا۔ وہ تحریک جو آج عالمی انقلابی تحریک کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ ان عظیم انسانوں نے کربلا سے درس ایثار لیتے ہوئے اپنا گھر، اولاد، جان اور مال سب راہ خدا میں لٹا کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ غزہ عصر حاضر کی کربلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سال عظمت شہداء کانفرنس کے موقع پر فلسطین، لبنان، یمن، ایران اور امت مسلمہ کے ان عظیم شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے بیت المقدس کی آزادی کے لئے غاصب اسرائیل سے لڑتے ہوئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے حاجی شاہ مراد خان ڈومکی، مظفر علی ٹالانی، استاد عبدالفتاح، احمد علی ٹالانی، استاد رفیق احمد و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برسی شہداء کے موقع پر لبیک یا رسول اللہ ﷺ ریلی اور عظمت شہداء کانفرنس میں شیعہ سنی مسلمانوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ یہ اجتماع اتحاد بین المسلمین اور تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کا عملی مظہر ہوگی۔ علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، نائب صدر استاد خادم حسین برڑو، سٹی صدر عمران علی برڑو، غلام شبیر، اھل سنت عالم دین مولانا غلام عباس کرمی، پیر طریقت، انجینیر عید محمد ڈومکی، میر گل حسن ٹالانی، آل ڈومکی اتحاد کے رہنماء رحمدل ٹالانی، نثار گورگیج، زوار غلام مصطفیٰ ڈومکی و دیگر نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے ان کے چچا مرحوم ڈاکٹر در محمد ڈومکی کی وفات پر تعزیت کی، اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی گفتگو کرتے ہوئے جیکب آباد ڈومکی نے شہداء کا نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
جلد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹایا جائے گا، دوستین خان
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بہت جلد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی لاکر وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے لایا جائے گا۔
دوستین خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ موجود وزیراعلیٰ نے پی پی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو مایوس کیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی صادق عمرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، دوستین ڈومکی کو کچھ تحفظات ہیں تو وہ لیگی قیادت کے سامنے رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے، معاملہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھیں گے، حتمی فیصلہ قیادت کرے گی۔