سندھ حکومت نے ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

سیکریٹری ماحولیات نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹائر جلانے اور ناقص پلانٹس کے باعث فضا، مٹی اور پانی بری طرح آلودہ ہو رہے ہیں، جبکہ اس عمل سے سانس، دل اور اعصابی امراض میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: 6 مظاہرین گرفتار، ریڈ زون میں کسی کو بھی گڑبڑ کی اجازت نہیں، پولیس

انہوں نے کہا کہ پائرو لائسز جیسے خطرناک عمل نے کراچی کی فضائی آلودگی کو تشویشناک سطح تک پہنچا دیا ہے۔

عوامی صحت کے تحفظ کے پیش نظر کابینہ نے ایسے تمام پلانٹس کو فوری طور پر بند کرنے کی منظوری دے دی تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکومتِ سندھ نے نئے ضابطے بھی تیار کر لیے ہیں جنہیں ’سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی رولز 2025‘ کا نام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دہشت گردی اور ہنگامہ آرائی کے 11 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت میں توسیع

ان ضوابط کے تحت ناقص ایندھن، ٹائر آئل اور دیگر خطرناک ضمنی مصنوعات کی تیاری، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

تمام فیول پراسیسنگ اور ری سائیکلنگ پلانٹس کے لیے لائسنس حاصل کرنا، اخراج کنٹرول سسٹم نصب کرنا اور ماحولیاتی معیار پر پورا اترنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے، آلات کی ضبطی اور یونٹس کی مستقل بندش کی سزائیں دی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پائرو لائسز پلانٹس ٹائر جلانے سندھ حکومت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پائرو لائسز پلانٹس ٹائر جلانے سندھ حکومت پائرو لائسز ٹائر جلانے

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے موت کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کردی

فائل فوٹو۔

سندھ کابینہ نے موت کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق میونسپل، یونین کونسل اور ٹاؤن کمیٹی سطح پر اموات سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔ 

ترجمان کے مطابق فیصلہ ستمبر 2024 میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری موت کا سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ فیصلہ محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ کی حمایت سے کیا گیا، چیف سیکریٹری کی توثیق کے بعد فیصلہ کابینہ میں پیش کیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت اہم واقعات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کو فروغ دینا ہے، فیصلہ صوبے کے سی آر وی ایس نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ناتھا خان پل کے متبادل سڑک کی تعمیر کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ٹائر جلانے اور پائرولائسز پلانٹس پر مکمل پابندی
  • سندھ میں ٹائر جلانے، پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر پابندی عائد
  • فنکاروں کی مالی امداد کے لیے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ
  • سندھ کابینہ نے موت کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کردی
  • سندھ حکومت نے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی
  • سندھ حکومت نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی
  • کراچی کی فضا زہر آلود و مضر صحت، ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
  • حماس اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا  ، ٹرمپ