data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی 2025) کو بحری جدت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے سندھ حکومت کی مکمل معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایونٹ سے پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ تقریب تین سے چھ نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان نیوی، وفاقی و صوبائی محکمے اور بین الاقوامی وفود شریک ہوں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ عالمی یومِ اطفال کے حوالے سے بچوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سی ویو گئے، اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر طارق علی تالپور اور سیکریٹری آغا سہیل نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ چلڈرنز ڈے آگاہی واک کی قیادت کی، واک میں بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح کے بارے میں آگاہی دی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ بچوں میں گھل مل گئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہیں، ہم ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں ہر بچہ محفوظ، مطمئن اور بااختیار ہو۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی وجہ سے یہ دنیا خوبصورت ہے، ان کی محبت اور تربیت سے یہ خوبصورتی بڑھتی ہے تاہم سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بچوں کے حقوق پر آگاہی کے لیے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں، واک میں شریک شہریوں نے بچوں کے حقوق کے لیے حکومت سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر ایسے معاشرتی رویے رویوں کو فروغ دینا ہے جو بچوں کے لئے ماحول محفوظ بنائیں، آج کی واک بچوں کی آواز کو مضبوط کرنے کی ایک مشترکہ کوشش ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ کی سی ویو پر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت
  • بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے: مراد علی شاہ
  • بچوں کے حقوق پر مؤثر قانون سازی کی ہے لیکن عملدرآمد پر مسائل ہیں: مراد علی شاہ
  • پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن لرننگ پروگرام سندھ میں جاری، وزیراعلیٰ سندھ
  • شرکاء کا لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر شاندار استقبال
  • ف لیگ کاٹرانسپورٹ کرایوںمیںکمی کامطالبہ
  • شادی ہالز رات 12بجے بند کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، یاسین بلوچ
  • وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے
  • خاتون اوّل آصفہ زرداری کا ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ
  • مدار س دینیہ کے نصاب میں تبدیلی کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا‘راشد سومرو