آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کا ’’شہید مقاومت‘‘ کنونشن
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اسلام ٹائمز: دو روزہ کنونشن میں شبِ شہداء کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ سید عامر شمسی اور علامہ شیر علی مہدوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی نے نومنتخب ریجنل صدر کا اعلان کیا اور ان سے حلف بھی لیا۔ ریجنل کنونشن میں ریجن بھر سے طلباء امامیہ، سینیئر احباب، محبین و مومنین نے شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے زیراہتمام سالانہ ریجنل کنونشن بعنوان شہید مقاومت کنونشن کا انعقاد جامعہ الشہید علامہ سید عارف حسین الحسینی پشاور میں کیا گیا۔ جس میں علامہ تقی زیدی، علامہ عابد حسین شاکری اور رکن مرکزی نظارت علامہ سید غلام شبیر بخاری نے شہداء کی قربانیوں اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں کے موضوع پر خطابات کئے۔ اس موقع پر شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سالانہ 52ویں ریجنل کنونشن کے موقع پر مقتل گاہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی پر امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے اسکاؤٹ سلامی پیش کی گئی۔ دو روزہ کنونشن میں شبِ شہداء کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ سید عامر شمسی اور علامہ شیر علی مہدوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی نے نومنتخب ریجنل صدر کا اعلان کیا اور ان سے حلف بھی لیا۔ ریجنل کنونشن میں ریجن بھر سے طلباء امامیہ، سینیئر احباب، محبین و مومنین نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوٹ ادو، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی برسی کی مناسبت سے تقریب
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت نے مقاومت کے سامنے آنے والے صیہونی اور اُن کے آلہ کاروں کو بے نقاب کیا ہے، آج یمن، عراق، پاکستان، ایران اور شام میں حریت پسند امریکی و اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ شہداء کے خون کی تاثیر ہے کہ آج اسرائیل اور امریکہ فلسطین میں حماس کے ساتھ مذاکرات پر مجبور ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوٹ ادو کے زیراہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، برسی کی تقریب سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما علامہ عسکری الہدایت، طاہر خورشید، کاظم حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت نے مقاومت کے سامنے آنے والے صیہونی اور اُن کے آلہ کاروں کو بے نقاب کیا ہے، آج یمن، عراق، پاکستان، ایران اور شام میں حریت پسند امریکی و اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ شہداء کے خون کی تاثیر ہے کہ آج اسرائیل اور امریکہ فلسطین میں حماس کے ساتھ مذاکرات پر مجبور ہوا۔