data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت اور غزہ میں جاری سنگین صورتحال کے خاتمے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے کل بروزپیر 13 اکتوبر کو مصر روانہ ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اور دیگر سینئر وزراء بھی اس دورے میں شامل ہوں گے۔

https://x.

com/ForeignOfficePk/status/1977362872918274109?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1977362872918274109%7Ctwgr%5Ea829af9bf4964061d69695b9f781c594840b5236%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1271390

وزیراعظم پاکستان نے 23 ستمبر 2025 کو سات عرب و اسلامی ممالک — مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور ترکیہ — کے سربراہان کے ساتھ امریکی صدر سے اعلیٰ سطحی ملاقات میں شرکت کی تھی جس میں غزہ میں امن کے قیام کے امکانات پر غور کیا گیا تھا۔

پاکستان کو امید ہے کہ شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس مکمل اسرائیلی انخلا، فلسطینی شہریوں کے تحفظ، ان کی جبری بے دخلی کے خاتمے، قیدیوں کی رہائی، جاری سنگین انسانی بحران کے حل اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینیئر افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کا سرکاری دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا، گرمجوش تعلقات کو مستحکم کرنا اور عوام سے عوام کے روابط کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

2 روزہ سرکاری دورہ بحرین وزیراعظم آفس وزیراعظم محمد شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • حلال تجارت کی ترقی اور اقتصادی تعاون کا وسیع تر فروغ ہماری ترجیح ہے، افغانستان
  • بھارت اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط
  • پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے،ولی عہد نے استقبال کیا
  • وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف ملاقات کررہے ہیں
  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے