گورنر بلوچستان کی صوبے سے متعلق 3 روزہ فیسٹیول میں شرکت، مختلف اسٹالز کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل—فائل فوٹو
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اسلام آباد میں منعقدہ بلوچستان سے متعلق 3 روزہ فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور صوبے کی ثقافت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے والوں سے اظہارِ تشکر کیا۔
گورنر بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ثقافت ہزاروں سال کی تاریخ پر مشتمل ہے۔
فیسٹیول میں بلوچستان کی روایتی موسیقی اور کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
بلوچستان کی زراعت کے فروغ کے لیے زیتون اور کھجور کی مختلف اقسام کے اسٹالز بھی موجود ہیں۔
گورنر بلوچستان نے فیسٹیول میں کتابوں کے اسٹال کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے قلات سے متعلق تاریخی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ کتاب پڑھی ہے، قلات ریاست اور بعد کے حالات پر یہاں اہم کتابیں موجود ہی، ہم رات دیر تک کتابوں کا مطالعہ کیا کرتے تھے۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے لوگوں کو کتابوں سے محبت تھی، اب موبائل فونز نے عادت خراب کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر بلوچستان بلوچستان کی فیسٹیول میں
پڑھیں:
مختلف سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت
بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوئے ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیے ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت، خصوصاً چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان کی ترقی، دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ اور امن کی بحالی پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان دشمن قوتیں بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت صوبے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مذاکرات کی حامی ہے، تاہم ملک دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان چوہدری شجاعت حسین کوئٹہ مسلم لیگ ق