آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کے سالانہ کنونشن کے موقع پر شبِ شہداء
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ سید عامر شمسی اور علامہ شیر علی مہدوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں دستہ امامیہ پشاور کے صاحب بیاض سعید حیدری نے منقبت خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے سالانہ شہید مقاومت ریجنل کنونشن کے موقع پر شبِ شہداء کا انعقاد جامعہ الشہید پشاور میں کیا گیا۔ جس میں علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ سید عامر شمسی اور علامہ شیر علی مہدوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں دستہ امامیہ پشاور کے صاحب بیاض سعید حیدری نے منقبت خوانی کی۔ شب شہداء میں کثیر تعداد میں طلبہ سمیت ممبران و سینئر برادران نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ: شواہد کے مطابق دہشت گرد افغان، آئی جی خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کے شواہد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد افغان تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کل تین خودکش حملہ آور آئے تھے، جنہیں پولیس نے موقع پر ہی ختم کر کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ تحقیقات کے لیے حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیے گئے ہیں اور پورے شہر کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔
آئی جی نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور اسپیشل ٹیمیں واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہیں۔ دہشت گردوں کی موٹرسائیکل تحویل میں لے لی گئی ہے، جس سے فنگر پرنٹس بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم تمام حملے بروقت ردعمل کی وجہ سے ناکام ہوئے۔ مختلف اضلاع کو جدید اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے اور پولیس کی حکمت عملی میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ کل پولیس رسپانس کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا، جبکہ اینٹی ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی پولیس کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔ تھانے سے لے کر افسران تک بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
آئی جی نے بتایا کہ تحقیقات میں یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ دہشت گرد پشاور میں کس راستے سے داخل ہوئے اور انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی رات گزارنے کی جگہ کی شناخت کر لی گئی ہے۔ تاہم، اب تک سہولت کاروں کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔