پاکستان اپنے ہر انچ کا دفاع کرنا خوب جانتا ہے‘: وزیراعظم اور صدر مملکت کا افغان جارحیت پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر کی جانے والی حالیہ جارحیت پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہمسائیوں سے تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے، مگر کسی بھی ملک کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی یا جارحیت برداشت نہیں کی جا سکتی۔
صدرِ مملکت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازع یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔
آصف علی زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی سے منہ موڑ کر تاریخ اور امت دونوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ عبوری افغان حکومت کی سرزمین سے فتنۂ خوارج کے حملے کسی مفروضے پر مبنی بات نہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں سے بھی ثابت شدہ حقیقت ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بارہا یہ مؤقف دہرا چکا ہے کہ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کے گٹھ جوڑ سے پاکستان کے شہری اور سیکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں۔
صدرِ مملکت نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خلاف عملی اقدامات کرے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم ہو اور خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کا بوجھ کسی ایک ملک پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں میں افغان عوام کی میزبانی کر کے اسلامی اخوت، قربانی اور اچھے ہمسائیگی کی بے مثال مثال قائم کی۔
آصف علی زرداری نے زور دیا کہ امن کی بحالی کے ساتھ افغان شہریوں کی باعزت واپسی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کی تعلیمی اور انسانی ضروریات کے لیے تعاون جاری رکھے گا، تاہم اپنی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
صدرِ پاکستان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے تجارت، معیشت اور روابط کے فروغ کے لیے افغانستان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے، کیونکہ باہمی تعاون اور معاشی شراکت ہی خطے کے پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد ہے۔ ان کے مطابق پاکستان ہمیشہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خیرخواہ رہا ہے، مگر برادرانہ تعلقات کی بنیاد باہمی احترام، سیکیورٹی تعاون اور مشترکہ امن کے اصولوں پر ہونی چاہیے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کے دہشت گرد عناصر کے استعمال سے روکے گی، کیونکہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور عملی اقدامات ہی خطے میں دیرپا امن کی ضمانت بن سکتے ہیں۔
’پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے افغانستان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کیا اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا‘
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاک فوج کی جانب سے افغانستان کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیزی پر بھرپور اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے افغانستان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کیا اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، کیونکہ پاکستان اپنے ہر انچ کا دفاع کرنا خوب جانتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔
وزیراعظم نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان کی حمایت حاصل ہے، جو خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور قومی سلامتی پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے افغانستان کی جارحیت اور پاکستانی ردعمل عوام کے درمیان جنگ نہیں: سکیورٹی ذرائع جارحیت کا بھرپور جواب ، پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سعودی عرب کا ردعمل سامنے آ گیا امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کا دورہ غزہ، حماس کا غیرمسلح ہونے سے انکار ملک بھر میں شادیوں کی تقریبات سے ٹیکس وصولیوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ پی ٹی آئی کے بیرون ملک گئے ہوئے اراکین اسمبلی کو فوری طلب کر لیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اپنے

پڑھیں:

افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار

بشکیک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے افغان سرزمین سے سرگرم ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی سلور جوبلی پوری تنظیم کیلئے باعث فخر ہے، کرغزستان نےاجلاس کی بہترین میزبانی کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او اب معیشت، ثقافت اور امن کا جامع فورم بن چکی ہے، ایس سی او خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دے رہی ہے، شنگھائی اسپرٹ باہمی اعتماد، مشترکہ ترقی و تعمیری سفارتکاری کی بنیاد ہے۔

پشاور ؛ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی لڑکے کا قتل، مقدمہ درج

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے افغان سرزمین سے سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں افغانستان کے شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، افغان سرزمین سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال 2 ہزار سے زائد دہشت گرد حملے، 560 پاکستانی شہید ہوئے، افغان طالبان دہشت گردوں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں امن و سلامتی اور استحکام کو فروغ دے رہی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم افغان طالبان پر انسداد دہشت گردی کے وعدے پورے کرنے پر زور دے۔

’بچے بہت پسند ہیں لیکن ماں نہیں بن سکتی‘، انایا بنگر نے جنس کی تبدیلی کے بعد اہم حقیقت بتا دی

اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تنازع کے مستقل حل کے لیے کردار ادا کرے، مذاکرات، سفارت کاری اور باہمی احترام ہی تنازعات کے حل اور دیرپا امن و سلامتی کے قیام کا واحد پائیدار راستہ ہیں۔

انہوں نے اپریل میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات اور اس کے بعد اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی پیش رفت پاکستان کی دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی روابط اور خطے و عالمی شراکت داروں کے ساتھ ہماری بھرپور سفارتی کوششوں کے باعث ممکن ہوئی۔

  مزید مون سون بارشوں اور بعض شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر پنجاب بھر میں احتیاطی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات 

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ اسلام آباد ایم او یو اور دونوں فریقوں کے درمیان جاری تکنیکی مذاکرات سے پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس تنازع کے مستقل، پُرامن اور دیرپا حل کے لیے بھرپور کوشش کرے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان عناصر کے خلاف ہوشیار رہنے پر زور دیا جو علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر امن عمل کو سبوتاژ کرنے اور اب تک ہونے والی پیش رفت کو الٹنے کے لیے ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی

اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
  • پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کی میزبانی کرے گا، رکن ممالک کو دعوت
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم