میانمار کے صوبے ساگائنگ میں بدھ مت کے مذہبی فیسٹیول پر فوج کے پیرا گلائیڈر حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب چاُنگ یو ٹاؤن شپ میں تقریباً 100 افراد ایک قومی تعطیل کے موقع پر فیسٹیول اور فوجی حکومت کے خلاف احتجاج میں شریک تھے۔ مظاہرین نے سیاسی رہنماؤں کی رہائی، خصوصاً آنگ سان سوچی کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار فضائیہ کے اقلیتی باشندوں پر حملے، 2 اسکول تباہ، 19 طلبہ ہلاک

چانگ یو ٹاؤن شپ پیپلز ڈیفنس فورس کے اطلاعاتی افسر کو تھانت کے مطابق، فوج اس علاقے میں اس سے قبل بھی تقریباً 6 بار پیرا موٹرز کے ذریعے بمباری کرچکی ہے۔ تازہ حملے میں 2 موٹرائزڈ پیرا گلائیڈرز، جن میں سے ہر ایک میں 2 فوجی سوار تھے، نے ہجوم پر 2 بم گرائے جن کے نتیجے میں درجنوں افراد، جن میں بچے بھی شامل تھے، موقع پر جاں بحق ہوئے۔

ایک 30 سالہ زخمی مظاہرین نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ حملے کے وقت میں سمجھا میرے جسم کا نچلا حصہ اڑ گیا ہے، لیکن جب ہاتھ لگایا تو احساس ہوا کہ میرے پیر ابھی سلامت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار میں قحط کا خطرہ، اقوام متحدہ نے بڑے بحران کی وارننگ دیدی

پیپلز ڈیفنس فورس، جو فوجی حکومت کے خلاف برسرِ پیکار ہے، نے بتایا کہ انہیں تقریب پر حملے کی اطلاع ملی تھی اور وہ اجتماع کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم حملہ آور پیرا گلائیڈر پہلے ہی پہنچ گئے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق میانمار کی 40 فیصد سے زائد آبادی اس وقت انسانی امداد کی ضرورت میں مبتلا ہے، جبکہ ملک میں فوجی حکومت کے خلاف جاری خانہ جنگی بدستور شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بدھ مت پیپلز ڈیفنس فورس فیسٹیول موٹرائزڈ پیرا گلائیڈرز میانمار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فیسٹیول میانمار

پڑھیں:

ویتنام میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 لاکھ گھر ڈوب گئے، 55 افراد ہلاک، درجنوں ملبے تلے

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے  بتایا کہ وسطی ویتنام میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

وسطی ویتنام کے کچھ حصوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بارش 1,900 ملی میٹر (74.8 انچ) سے تجاوز کر گئی۔ یہ خطہ کافی کی پیداوار کا ایک بڑا بیلٹ ہے اور مشہور ساحلوں کی آماجگاہ ہے۔

تقریباً نصف ہلاکتیں ڈاک لک صوبے میں ہوئیں جہاں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 14 افراد کھان ہوا صوبے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے معیشت کو تقریباً 8.98 ٹریلین ڈونگ (445 ملین ڈالرز) کا نقصان ہوا ہے۔

ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہا کہ 235,000 سے زیادہ مکانات سیلاب میں ڈوب گئے ہیں اور تقریباً 80,000 ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نائجیریا میں کیتھولک اسکول پر حملہ؛ 300 سے زائد طلبا اور 12 اساتذہ اغوا
  • بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید
  • ویتنام میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 لاکھ گھر ڈوب گئے، 55 افراد ہلاک، درجنوں ملبے تلے
  • نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا کرکے لے گئے
  • بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ‘ 7 افراد جاں بحق
  • بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کا بھرپور جواب، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید
  • انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈز سے 30 ہلاک، 21 لاپتہ افراد کی تلاش جاری
  • بنگلادیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، 5 افراد ہلاک، 100 زخمی
  • پہلا سہ روزہ الحمراء صوفی فیسٹیول 2025
  • روسی حملے کے مقام سے 22 افراد لاپتہ ہیں: یوکرینی صدر زیلنسکی