کوٹ ادو، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی برسی کی مناسبت سے تقریب
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت نے مقاومت کے سامنے آنے والے صیہونی اور اُن کے آلہ کاروں کو بے نقاب کیا ہے، آج یمن، عراق، پاکستان، ایران اور شام میں حریت پسند امریکی و اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ شہداء کے خون کی تاثیر ہے کہ آج اسرائیل اور امریکہ فلسطین میں حماس کے ساتھ مذاکرات پر مجبور ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوٹ ادو کے زیراہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، برسی کی تقریب سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما علامہ عسکری الہدایت، طاہر خورشید، کاظم حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت نے مقاومت کے سامنے آنے والے صیہونی اور اُن کے آلہ کاروں کو بے نقاب کیا ہے، آج یمن، عراق، پاکستان، ایران اور شام میں حریت پسند امریکی و اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ شہداء کے خون کی تاثیر ہے کہ آج اسرائیل اور امریکہ فلسطین میں حماس کے ساتھ مذاکرات پر مجبور ہوا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان کا دفاع ناقابل تسنحیر‘ فوج کی قربانیاں لائق تحسین جنرل ساحر : الوداعی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں ان کی 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراج تحسین کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا چار دہائیوں پر مشتمل اپنی شاندار عسکری خدمات مکمل کرنے کے بعد عہدے سے رخصت ہو گئے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کے فرائض اخلاص، پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور لگن کے ساتھ سرانجام دینے کی توفیق عطا ہوئی۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء اور ان کے اہل خانہ کو زبردست سلام عقیدت پیش کیا۔ ساحر شمشاد نے کہا کہ موجودہ جیوسٹرٹیجک ماحول میں مضبوط قومی دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے۔ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ملک کے جانباز افسر اور جوان اس دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔ تینوں سروسز کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔