مغرب میں مسلم شناخت پر فخر کریں، دین و تعلیم میں مضبوطی ہی کامیابی کا راستہ ہے، علما کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹورانٹو: اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (آئی سی این اے) کے زیر اہتمام دو روزہ عالمی کنونشن منعقد ہوا، جس میں پاکستان، برطانیہ، مشرقِ وسطیٰ، کینیڈا، امریکا، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے ممتاز اسلامی اسکالرز اور رہنماؤں نے شرکت کی، مقررین نے مغرب میں مقیم مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، معیشت، سماج اور سیاست کے میدانوں میں مضبوط بنیاد قائم کریں اور موجودہ چیلنجز کے باوجود اپنے دین اور اسلامی اقدار پر مضبوطی سے قائم رہیں۔
کنونشن سے خطاب کرنے والوں میں معروف اسلامی اسکالرز ڈاکٹر یاسر قاضی، ڈاکٹر عمر سلیمان، شیخ ابراہیم ہندی، ڈاکٹر الطاف حسین، الجزیرہ ٹی وی کے صحافی سمیع ہمدی، ڈاکٹر اقبال مسعود ندوی، خالد رحمان، آکنا یو ایس اے کے سربراہ سعد کاظمی اور آکنا کینیڈا کے امیر اسامہ لبیب شامل تھے۔
مقررین نے کہا کہ مغرب میں مسلمانوں کے لیے یہ وقت صبر، شعور اور استقامت کا ہے، نئی نسل کو تعلیم اور تحقیق میں آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے اسلامی تشخص پر فخر کرنا چاہیے، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کینیڈا کے سماجی و سیاسی نظام میں فعال کردار ادا کریں اور اپنے کلچر اور اقدار کے بارے میں کسی قسم کا معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہ کریں۔
غزہ کے مظلوم عوام کے حوالے سے مقررین نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کینیڈین مسلم کمیونٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں، فلسطینی عوام کی حمایت میں سوشل میڈیا سمیت ہر فورم کو مؤثر طور پر استعمال کریں۔
کنونشن میں امتِ مسلمہ کے مستقبل کے لیے اجتماعی اور طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا گیا، مقررین نے نوجوان لڑکیوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی اور اسلامی اقدار کو ترجیح دیں اور مغربی طرزِ زندگی کے اندھا دھند تقلید سے اجتناب کریں۔
دو روزہ کنونشن میں ہزاروں افراد نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ شرکت کی، اس موقع پر اسلامی تنظیموں اور کاروباری اداروں کے اسٹالز بھی لگائے گئے جبکہ نوجوانوں، طلباء اور خواتین کے لیے خصوصی سیشنز کا اہتمام کیا گیا۔
خیال رہے کہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکار کر رکھا ہے اور اسرائیلی وزراء کی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب فلسطینی عوام کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان