جنوبی افریقا: بس کھائی میں گرنے سے 42 مسافر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا کے پہاڑی علاقے میں مسافر بس خوفناک حادثے کی زد میں آگئی، جس کے باعث 42 افراد ہلاک اور 30 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ جنوبی افریقا کے لیمپوپو صوبے کے قصبے ماکھاڈو کے قریب این ون ہائی وے پر پیش آیا۔ حادثے کا شکار بس گکیبرہا سے روانہ ہوئی تھی اور زمبابوے و ملاوی جانے والے تارکین وطن مسافروں کو ان کی منزل کی جانب سے لے کر جارہی تھی۔ مسافر بس نے ایک موڑ کاٹتے ہوئے اچانک توازن کھو دیا اور سڑک سے پھسل کر سیکڑوں فٹ نیچے کھائی میں گرگئی۔ افسوسناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 18 خواتین، 17 مرد اور 7 بچے شامل ہیں جن میں سے ایک بچے کی عمر صرف 10 ماہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہنزہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے
کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر دور تھا۔