ہنزہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے
کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر دور تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خضدار شہر کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،زلزلہ خضدار سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں 20 کلو میٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پنجاب کے شہر لیہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔