اسکاٹ لینڈ کی خاتون نے ترک ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
ترک ڈرامے ’’کورولوش عثمان‘‘ سے متاثر ہوکر اسکاٹ لینڈ کی خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔
شوبز کی دنیا میں ترک ڈراما سیریز کا جادو اب صرف تفریح تک محدود نہیں رہا بلکہ دلوں کو بدلنے کا سبب بھی بن رہا ہے۔
سلطنتِ عثمانیہ پر مبنی معروف سیریز ’ارطغرل غازی‘ اور اس کے سیکوئل ’کورولوش عثمان‘ نے بے شمار دلوں کو متاثر کیا۔
ایسا ہی ہدایت کا ایک سفر اسکاٹ لینڈ کی خاتون نے بھی شروع کیا جس کا آغاز کولوروعثمان دیکھ کر شروع ہوا تھا۔
انھوں نے اسلامی کتب کا مطالعہ شروع کیا اور قرآن پڑھنے کے دوران ان کے بے قرار دل کو سکون کی دولت میسر آئی۔
اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیٹا لورینا مارٹینز نے اعتراف کیا کہ وبا کے دوران ترک سیریز دیکھنا شروع کیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ارطغرل اور عثمان نے مجھے ترک تاریخ اور اسلامی کرداروں کے قریب کردیا جس کے بعد میں نے باقاعدہ تحقیق شروع کی۔
اسکاٹش خاتون نے مزید بتایا کہ میں نے قرآن پڑھنا شروع کیا اور دو سال تک مسلسل مطالعے اور غور وفکر کے بعد مجھے حقیقت کا ادراک ہوگیا۔
جس کے بعد اسکاٹش خاتون کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام میں داخل ہوگئیں۔
جولیٹا کا کہنا ہے کہ قرآن نے مجھے وہ سکون دیا جو دنیا میں کہیں نہیں پایا تھا۔ میں نے اپنی اصل تلاش کرلی۔
ترک پروڈکشن کمپنی نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے والی جولیٹا نے نہ صرف ترک ثقافت میں دلچسپی لی بلکہ اسلام کی تعلیمات کو سمجھنے کے لیے باقاعدہ تحقیق کی اور روحانی اطمینان پانے کے بعد اسلام قبول کیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اسکاٹ لینڈ شروع کی کے بعد
پڑھیں:
زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمتآج انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی
کراچی(نیٹ نیوز) عالمی کیبل کنسورشیم سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی مرمت آج سے شروع کرے گی، جس کے سبب آج انٹرنیٹ سروس 18 گھنٹے متاثر رہے گی۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کردیا ہے، مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہوسکتا ہے۔