پہلگام جیسے حملوں کا امکان ہے، آپریشن سندور کا دوسرا مرحلہ ہلاکت خیز ہوگا، بھارتی فوج کی بھڑکیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
بھارتی فوج کے مغربی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کاتیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت سے براہِ راست جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں، تاہم وہ پہلگام جیسے دہشت گرد حملوں کی کوششیں دوبارہ کرسکتا ہے، بھارتی ردِعمل ‘آپریشن سندور 2.0’ ماضی سے زیادہ ہلاکت خیز اور طاقتور ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل کاتیار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اپنی ہزار زخموں کے ذریعے بھارت کو کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ پاکستان کے پاس جنگ لڑنے کی سکت نہیں، وہ محاذ آرائی نہیں چاہتا بلکہ شرپسندانہ کارروائیوں سے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن ہم پوری طرح تیار ہیں، اور اس بار ردِعمل ماضی سے زیادہ شدید ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: آپریشن سندور پر فلم بنتی اس سے پہلے ہی پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ پر ڈراما بنادیا
ایک سوال پر کہ آیا آپریشن سندور 2.
بھارتی جنرل نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، اس کی چوکیوں اور فضائی اڈوں کو تباہ کیا گیا، تاہم پاکستان مستقبل میں پھر ایسی کارروائی کی کوشش کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری طرح تیار ہیں، اور یقین ہے کہ اس بار کا ردعمل زیادہ سخت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: مودی کی ایشیا کپ میں فتح کو ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ، ’بھارت ذلت آمیز شکست کبھی نہیں بھول سکتا‘
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، وہ دوبارہ دہشت گردانہ حملے کی کوشش کرسکتا ہے، لیکن بھارتی فوج چوکس ہے اور ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا پاکستان پہلگام واقعہ سندورذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا پاکستان پہلگام واقعہ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
کشمیر کو پہلگام حملے سے پہلے کی حالت میں واپس آنے میں وقت لگے گا، عمر عبداللہ
وزیراعلٰی نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے نے جموں و کشمیر کی سیاحت کی صنعت کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے، تاہم وزیراعلٰی نے امید ظاہر کی کہ معاملات اب مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرح پر نظرثانی سے اس مالی سال میں ریاست کی ٹیکس وصولی میں 1,000 کروڑ روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ آج سرینگر میں FICCI کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اہم موضوع پر غور و فکر کے لئے جموں و کشمیر کو منتخب کرنے پر FICCI کی تعریف کی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ صرف جی ایس ٹی کی شرح پر نظرثانی سے ہماری آمدنی میں 9 سو سے ہزار کروڑ کی کمی ہوجائے گی اور جموں و کشمیر جیسی ریاست کے لئے، جو پہلے ہی خسارے میں ہے، یہ بہت بڑی رقم ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے نے جموں و کشمیر کی سیاحت کی صنعت کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے، تاہم وزیراعلٰی نے امید ظاہر کی کہ معاملات اب مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو پہلگام دہشت گردانہ حملے سے پہلے والی ریاست میں واپس کرنے میں وقت اور کافی کوشش درکار ہوگی۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ 2025ء کے موسم گرما میں شدید بارشوں کی وجہ سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جولائی سے ستمبر تک جموں و کشمیر میں ہونے والی موسلادھار بارشوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی زراعت اور باغبانی کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے معیشت کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جب جموں و کشمیر میں حالات اچھے ہوتے ہیں تو بہت اچھے ہوتے ہیں اور جب خراب ہوتے ہیں تو خوفناک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا "میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم اس وقت سب سے نچلے مقام پر ہیں، لیکن ہم اس سال کے شروع میں اس کے بہت قریب پہنچ گئے تھے لیکن اب مجھے یقین ہے کہ صورتحال مثبت ہے۔