مخلوق خدا کی خدمت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے سرخرو ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے، المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی کارکنوں کا اپنا وجود، حیثیت اور جدوجہد تسلیم کروانے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہوتی ہے، مخلوق خدا کی خدمت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے سرخرو ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے، المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی کارکنوں کا اپنا وجود، حیثیت اور جدوجہد تسلیم کروانے کیلئے مرنا پڑتا ہے، راجہ نصیر احمد خان کا تعلق سیاسی کارکنوں کے اُس قبیل سے تھا جو عوام کیلئے جئے اور عوام کیلئے ہی مرے، لوکل کونسلر کی حیثیت سے سیاسی کا سفر شروع کر کے وزارت لوکل گورنمنٹ تک پہنچنا اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی جانب سے بار بار اعتماد سے نوازا جانا منفرد کردار کا واضح ثبوت ہے۔ ان کے انتقال سے مسلم لیگ کے کارکن ناقابل برداشت صدمہ اور جماعت ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہوئی، یہ سیاسی خلاء طویل عرصہ محسوس ہوتا رہے گا۔

راجہ نصیر احمد خان موروثیت کے خلاف جدوجہد کی اور اپنے حلقہ انتخاب سمیت ضلع کوٹلی بالخصوص اور آزادکشمیر بھر کے مسلم لیگی کارکنوں کیلئے نئی کرن روشن کرنے کا باعث بنے، مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ نواز کے نظریہ کی ساری زندگی ترویج کی، سابق وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد کی خدمات کے حوالے سے میڈیا کیلئے جاری بیان میں چوہدری طارق فاروق کا کہنا تھا کہ راجہ نصیر احمد خان کے ساتھ خلوص ، اعتماد اور بھائی چارے کا تعلق تھا جو ان کے انتقال تک قائم رہا، راجہ نصیر احمد خان نے ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور زندگی کی آخری سانس تک عوام کی خدمت کیلئے مصروف رہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر تک دائرہ کار بڑھانے کے حوالے سے ان کا کردار تاریخ کا حصہ ہے، مسلم لیگ نواز کو مضبوط، منظم اور متحرک رکھنے کیلئے بھی راجہ نصیر احمد خان کا کردار تاریخ میں امر ہو چکا ہے، ان کی موت پاکستان مسلم لیگ کیلئے ناقابل تلافی نقصان کے مترادف ہے جب کہ مسلم لیگی کارکنوں کیلئے یہ صدمہ ناقابل برداشت ہے۔ 

ان کی سیاسی خدمات کا سفر طویل اور صبر آزماء جدوجہد پر محیط ہے، اسلام آباد میں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی اس لیے سرساوہ نہیں جا سکا، مسلم لیگ اور دیگر سیاسی قیادت کی جانب سے ان کی آخری رسومات میں شرکت اور نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کا موجود ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ راجہ نصیر احمد خان مقبول ترین رہنما تھے۔ ان کا سفر آخرت بھی تاریخی ثابت ہوا، 1996ء سے 2016ء تک بحیثیت ممبر اسمبلی اور وزیر بلدیات ان کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطے استوار کرنا ان کی جداگانہ سیاست اور منفرد کردار کا واضح ثبوت ہے، محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ذریعے راجہ نصیر احمد خان نے مسلم لیگی کارکنوں اور عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ اللہ تعالیٰ ان کی آخری منزلیں آسان کرے، چوہدری طارق فاروق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں جب کہ سیاسی کارکن پر ہر جانب سے الزام تراشی کی جا رہی ہے، راجہ نصیر احمد خان کی نماز جنازہ اور میت کے آبائی علاقہ پہنچنے کے مناظر ثابت کرتے ہیں کہ ایک مخلص، باکردار اور باوقار سیاسی کارکن عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے، راجہ نصیر احمد خان نے زندگی بھرپور انداز میں گزاری، سیاست باوقار انداز میں عوام کی خدمت کیلئے وقف رکھی، ان کے حلقہ کے عوام ان کے انتقال کا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان کے حوالے سے حساس صورتحال سے دوچار ہیں، سیاسی کارکنوں پر تنقید کرنے والے راجہ نصیر احمد خان کے سفر آخرت اور کردار سے سبق سیکھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیاسی کارکنوں کی خدمت کیلئے سیاسی کارکن طارق فاروق مسلم لیگ سیاسی کا عوام کی

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع