بھارت میں جنگلی ہاتھیوں کی آبادی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت کے ایک تازہ سروے کے مطابق ملک میں ہاتھیوں کی تعداد پچھلے تخمینے کے مقابلے میں تقریباً ایک چوتھائی کم ہو گئی ہے۔

جنگلی حیات کے سرکاری ادارے وائلڈ لائف انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں جنگلی ہاتھیوں کی موجودہ تعداد 22 ہزار 446 ہے، جو 2017 میں لگائے گئے 29 ہزار 964 کے تخمینے سے تقریباً 25 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: زخمی ہاتھی نے گاؤں میں مچائی دھوم، دکانیں اور سڑکیں متاثر

یہ سروے جدید ڈی این اے تجزیاتی نظام کے تحت کیا گیا، جس میں 21 ہزار سے زائد گوبر کے نمونوں کا جینیاتی تجزیہ کیا گیا، ساتھ ہی کیمرہ ٹریپس اور 6 لاکھ 67 ہزار کلومیٹر پر محیط فیلڈ سرویز بھی شامل تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہاتھیوں کی موجودہ تقسیم ان کے تاریخی مسکن کے صرف 3.

5 فیصد علاقے تک محدود ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگلات کی کٹائی، زمینی تقسیم، انسانی تجاوزات اور انسان و ہاتھی تصادم میں اضافہ اس کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔

ماہرین کے مطابق بجلی کے کرنٹ اور ریل گاڑیوں سے ٹکراؤ ہاتھیوں کی ہلاکت کی نمایاں وجوہات ہیں، جبکہ کان کنی اور شاہراہوں کی تعمیر ان کے قدرتی مسکن کو مزید تقسیم کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویسٹرن گھاٹ (کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالا) اب بھی ہاتھیوں کا اہم گڑھ ہیں، جہاں تقریباً 12 ہزار ہاتھی پائے جاتے ہیں، تاہم وہاں بھی آبادی کے درمیان رابطے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ اسی طرح شمال مشرقی ریاستوں، خصوصاً آسام اور برہم پتر کے میدانوں میں 6,500 سے زائد ہاتھی موجود ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ ‘رابطہ راہداریاں مضبوط بنانا، مسکن کی بحالی، بہتر نگرانی اور ترقیاتی منصوبوں کے اثرات کو کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان نرم دل دیو ہیکل جانوروں کا وجود محفوظ رہ سکے۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جانور جنگلی حیات ماحولیات ہاتھی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنگلی حیات ماحولیات ہاتھی ہاتھیوں کی کے مطابق

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق